حیدرآباد: تلنگانہ کے اہم کالیشورم پروجیکٹ میں پانی کا زائد بہاو دیکھاگیا جس کے پیش نظر(میڈی گڈہ) لکشمی بیریج کے 35درواے کھولتے ہوئے پانی چھوڑا گیا۔اس بیریج میں 82ہزار کیوزکس سے زائد پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 76ہزار700کیوزکس سے زائد پانی چھوڑاگیا۔اس بیریج کی مکمل سطح آب 16.17ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ سطح آب 9.876درج کی گئی۔
اسی دوران موسی پروجیکٹ میں بھی پانی کا شدید بہاو دیکھاگیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح 645فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح 629.80فیٹ ہے۔اس پروجیکٹ میں 2456کیوزکس پانی کا بہاو دیکھا گیا جس کے بعد اس سے 30کیوزکس پانی کو چھوڑا گیا۔