Monday, June 9, 2025
Homeاسپورٹسمیکس ویل ،کمنز، مورگن اور موریس پر پیسوں کی بارش

میکس ویل ،کمنز، مورگن اور موریس پر پیسوں کی بارش

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ ۔ آئی پی ایل 2020ءکیلئے یہاں کھلاڑیوں کی نیلامی میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے علاوہ انگلینڈ کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان ایان مورگن کی کافی مانگ رہی۔ نیلامی کے ابتدائی مرحلہ میں آسٹریلیائی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو کولکتہ نے 15.5 کروڑ روپئے میں خریدا جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی گلین میکس ویل کو رائل چیلنجرس بنگلور نے 10 کروڑ روپئے میں خریدا ہے۔

ہندوستان کے خلاف رواں سیریز میں میزبان بیٹسمینوں کو پریشان کرنے والے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شیلٹن کوٹلریل کو پنجاب نے انکی بنیادی 50 لاکھ کی قیمت کے برعکس 8.5 کروڑ میں خریدا ہے۔ علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کریس موریس کو آر سی بی نے 10 کروڑ میں حاصل کیا ہے۔ انگلش کپتان ایان مورگن کو کے کے آر نے 5.25 کروڑ روپئے میں حاصل کیا ہے۔

آسٹریلیا کے ونڈے کپتان آرون فنچ کو آر سی بی نے 4.4 کروڑ روپئے میں حاصل کیا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں میں پیوش چاؤلہ کو چینائی نے 6.75 کروڑ روپئے میں حاصل کیا ہے جبکہ حیدرآباد نے پریم گارک کو1.9 کروڑ اور ویراٹ سنگھ کو 1.9 کروڑ روپئے میں حاصل کیا حالانکہ دونوں ہی کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپئے تھی۔