Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمیں بھی چوکیدار ہوں" تحریر شدہ کپ پر تنازعہ کے بعد ریلوے...

میں بھی چوکیدار ہوں” تحریر شدہ کپ پر تنازعہ کے بعد ریلوے نے کی وضاحت”

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:ٹرینوں میں چائے کے لئے استعمال کئے جانے والے کپوں (Cups)پر ’’میں بھی چوکیدارہوں ‘‘ تحریر کو لیکر ہو ئے تنازعہ کے بعد ریلوے نے ہفتہ کو کہا کہ یہ بغیراس کی اجازت کے چھاپا گیا تھا۔ اور یہ بھی کہا کہ متنازعہ کپ واپس لے لئے گئے ہیں ،اور بیچنے والے ٹھیکیدار پر ایک لاکھ روپیوں کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔اور کہا گیا کہ یہ انتخابات سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی۔

میں بھی چوکیدار ہوں تحریر شدہ کپوں کو واپس لیا گیا ہے۔اور کہا گیا ہے کہ کپ اور ایسی دیگر استعمال ہونے والی چیزوں پر اشتہار کی چھپائی کے لئے IRCTCسے اجازت لینی چاہئے ،مگر اس معاملہ میں ایسی کوئی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

اس طرح کی خامیوں کو بورڈ کے نگرانی کے عملہ اور پینٹری انچارج کی طرف سے نظر انداز کیا گیا تھا ۔اس لا پرواہی کے لئے ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

میں بھی چور ہوں ،وزیر آعظم نریندر مودی کی جانب سے کانگریس صدر راہل گاندھی کی جانب سے کہے گئے چوکیدار چور ہے کے جواب کے طور پر آن لائن مہم ہے ۔جس کے تحت بی جے پی کے کئی بڑے لیڈروں نے اپنے نام کے ساتھ چوکیدار جوڑ کر یہ مہم چلائی۔مگر ریل میں چائے کے لئے استعمال کئے جانے والے کپ پر ’’میں بھی چور ہوں ‘‘ تحریر تھا ۔جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔خبر کے مطابق کاٹھ گودام شتابدی ایکسپریس میں ان کپوں کا استعمال کیا گیا ۔