Monday, April 21, 2025
Homesliderمیں سلمان خان کی مداح نہیں ، وہ ایک برا اداکار ہے

میں سلمان خان کی مداح نہیں ، وہ ایک برا اداکار ہے

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ کرینہ کپور خان بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر میں تین خانوں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کام کیا ہے۔ جہاں کرینہ نے شاہ رخ  خان اور عامر خان  کی اداکاری کی تعریف کی ہے ، وہیں انہوں نے سلمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کی مداح نہیں ہیں اور انہیں برا اداکار کہنے لگیں۔ کرینہ نے کہاکہ میں سلمان کی بلکل بھی مداح نہیں ہوں، میں اسے پسند نہیں کرتی، وہ بہت برا اداکار ہے۔

 میں اسے کہتی ہوں کہ وہ ہر وقت ہیم کرتا ہے۔ عامر خان اچھا ہے، میں نے انہیں ہم ہیں راہی پیار کے اور قیامت سے قیامت تک میں بہت پسند کیا ، لیکن خانوں میں  میں شاہ رخ کی بڑی پرستار ہوں، میں اس سے پوری طرح محبت کرتی ہوں، مجھ سے اس کے بارے میں مت پوچھو کیونکہ اگر میں شروع کروں تو گھنٹوں اس کے بارے میں بات کرنا نہیں چھوڑوں گی۔ امیتابھ بچن اور شاہ رخ صرف دو اداکار ہیں جن کی میں تعریف کرتی ہوں۔ شاہ رخ کے بارے میں کچھ ہے جو حیرت انگیز ہے۔ شاہ رخ  وہی لڑکا ہے جس کو ہر لڑکی اپنے والدین کے پاس لے جانا چاہتی ہے۔ اس کی اداکاری مجھے چھوتی ہے، یہ بات کرینہ نے فیشن ڈیزائنر امیش جیونانی کے ساتھ اپنی پرانی بات چیت کے دوران کہی تھی۔

جہاں کرینہ اپنے بالی ووڈ ہم عصروں کے بارے میں بے دردی سے ایماندار ہونے کے لیے جانی جاتی ہیں، سلمان نے ان کے بارے میں بیبو کے بیان پر کبھی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ سلمان اور کرینہ نے باڈی گارڈ، بجرنگی بھائی جان، کیوں کی… اور میں اور مسز کھنہ میں ایک ساتھ کام کیا ہے ۔ کام کے محاذ پر سلمان فی الحال کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں کبھی عید کبھی دیوالی بھی ہے۔ دوسری جانب کرینہ کو عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کا انتظار ہے۔