Saturday, April 20, 2024
Homesliderمیں طویل عرصے سے انتظارکررہی تھی: سونیا گاندھی

میں طویل عرصے سے انتظارکررہی تھی: سونیا گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی نے پیر کو کہا کہ وہ صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے کافی عرصے سے انتظار کررہی تھیں۔ انہوں نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک بوتھ میں ووٹ ڈالنے کے بعد انتظار کرنے والے نامہ نگاروں سے کہا میں اس دن کا طویل عرصے سے انتظارکررہی ہوں۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا بھی تھیں۔ جنہوں نے اپنا ووٹ بھی یہاں استعمال  کیا ہے ۔

کانگریس کے مندوبین پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ دے رہے تھے اور میدان میں ملکارجن کھرگے اورششی تھرورموجود ہیں۔پی چدمبرم اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں پہلے ووٹر تھے اور ابتدائی ووٹنگ میں جے رام رمیش نے ان کی پیروی کی۔تھرور نے تبدیلی کی حمایت کی ہے اور مندوبین سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں ووٹ دیں۔تقریباً 9,300 کانگریس کے مندوبین انتخابی میدان میں دونوں امیدواروں کے درمیان پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں ۔

 شام 4.00 بجے تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ پارٹی کی سنٹرل الیکشن اتھارٹی (سی ای اے) کے مطابق تقریباً 67 بوتھ بنائے گئے ہیں۔ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد تمام بیلٹ بکس نئی دہلی میں اے آئی سی سی کے ہیڈکوارٹر میں لائے جائیں گے۔چہارشنبہ کو ووٹوں کی گنتی ختم ہوتے ہی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

تلگو ریاستوں میں رائے دہی

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے صدر کے عہدہ کے لیے پیر کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کانگریس پارٹی کے دفاتر میں رائے دہی جاری ہے۔حیدرآباد میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر دفتر گاندھی بھون میں قائدین اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے ۔آندھرا پردیش کے کرنول میں بھی رائے  دہی  صبح 10 بجے شروع ہوئی۔ ریاستی کانگریس کے سربراہ ایس سیلاجنا پہلے ووٹروں میں شامل تھے کیونکہ پارٹی لیڈر راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کا استقبال کرنے کے لیے کرنول میں تعینات تھے۔

 حیدرآباد میں سابق وزراء کے جانا ریڈی، پونالہ لکشمیا اور محمد علی شبیر اور سابق ایم پی مالو روی سب سے پہلے ووٹ ڈالنے والوں میں شامل تھے۔ٹی پی سی سی کے صدر اے ریونت ریڈی، کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کے لیڈر مالو بھٹی وکرمارک اور دیگر اہم قائدین دن کے آخر میں حق رائے دہی استعمال کرنے کا امکان ہے۔تلنگانہ کے 119 حلقوں کے 238 رائے دہندگان اپنا ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی اور نتائج کا اعلان چہارشنبہ کو ملک بھر سے بیلٹ بکس نئی دہلی پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔

راہول گاندھی کے اے آئی سی سی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور اعلیٰ عہدے سے دور رہنے کا فیصلہ کرنے کے بعد یہ انتخاب ضروری تھا۔24 سالوں میں پہلی بار گاندھی خاندان کا کوئی فرد پارٹی کے اعلیٰ عہدے کے لیے امیدوار نہیں ہے۔حیدرآباد میں راج موہن اوناتھن ریٹرننگ آفیسر ہیں اور راج بگھیل پولنگ کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ہیں۔محمد علی شبیر اور مالو روی کھرگے کے پول ایجنٹ ہیں، جبکہ کماری سری کانت اور سنتوش کمار رودر تھرور کے لیے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ کھرگے کو ٹی پی سی سی میں اکثریت رائے دہندوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے انتخابی مہم کے لئے حیدرآباد کا دورہ کیا تھا اور گاندھی بھون میں پارٹی قائدین کے ساتھ ملاقات  کی تھی۔تھرور نے بھی شہر کا دورہ کیا لیکن گاندھی بھون نہیں گئے۔ انہوں نے شہر کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔