Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیمیں ملحد نہیں مسلمان  ہوں: صفاکبیر

میں ملحد نہیں مسلمان  ہوں: صفاکبیر

- Advertisement -
- Advertisement -

ڈھاکہ ۔ موت کے بعد کی زندگی پر عدم یقین کا متنازعہ بیان دینے والی بنگلہ دیش کی ٹی وی اداکارہ اور ماڈل 24 سالہ صفا کبیر نے اپنے ملحد ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔اداکارہ نے یہ وضاحت عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور خود کو ’ملحد‘ کہے جانے کے بعد کی ہے۔

صفا کبیر کو عوام نے ’ملحد‘ اس لئے قرار دینا شروع کیا کیونکہ گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک ریڈیو پروگرام میں بعد از موت کی زندگی پر یقین نہ رکھنے بات کہی۔ صفا کبیر نے ایک ریڈیو پروگرام کے دوران اپنی پیشہ ورانہ زندگی سمیت دیگر معاملات پر بھی بات کی۔ماڈل و اداکارہ نے بعد از موت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ در اصل وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندگی پر یقین نہیں رکھتی۔ 24 سالہ صفا نے وضاحت کی کہ دراصل وہ ہر اس بات پر یقین نہیں کرتیں جو انہوں نے دیکھی نہیں ہوتی، اس لئے وہ بعد از موت کی زندگی پر یقین نہیں رکھتی۔

صفا کبیر کا یہ بیان دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور عوام نے اداکارہ کو ’ملحد‘ قرار دینا شروع کیا اور کہا کہ اداکارہ قیامت سے ہی انکار کر رہی ہیں۔ عوام نے اداکارہ پر شدید تنقیدکرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ صفا کبیر نے نہ صرف قیامت کا انکار کیا بلکہ وہ جہنم اور جنت پر بھی یقین نہیں رکھتی۔ بعض افراد نے انہیں کافر بھی قرار دیا، جس کے بعد اداکارہ نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔

صفا کبیر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے عوام سے معذرت کی اور کہا کہ اگر ان کی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معافی کی طلب گار ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اسلام سے متعلق بھی باتیں لکھیں اور لکھا کہ خدا رحم کرنے والا ہے اور انہیں بھی یقین ہے کہ خدا انہیں ان کی غلطیوں اور گناہوں پر معاف کردے گا۔