جے پور۔ بی جے پی کے ریاستی سکریٹری اور سابق پارلیمانی سکریٹری جتیندر گوٹھوال نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو ٹرین کا ٹکٹ بھیجا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد راجستھان کا دورہ کریں اور انہیں اپنی مہم لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں” کی یاد دلاتے ہوئے کہا ہے۔ کانگریس ایم ایل اے کے بیٹے اور اس کے چار دوستوں کے ذریعہ ایک نابالغ لڑکی کی مبینہ اجتماعی عصمت دری کے تناظر میں بی جے پی لیڈر نے پرینکا گاندھی کو یہ ٹکٹ روانہ کیا ہے ۔
گوٹھوال نے اپنے ٹویٹ میں کہاراجستھان میں کانگریس کے ایم ایل اے کے بیٹے نے ایک نابالغ کی عصمت دری کی ہے۔ نابالغ لڑکی آپ کے ایم ایل اے کی طاقت کے خلاف لڑنے کے قابل نہیں ہے۔ گوٹھوال نے اپنے ٹویٹ میں کہا اور پرینکا کو بھی ٹیگ کیا۔ انہوں نے مزید کہاپرینکا گاندھی جی آپ کے لیے ٹرین کے ٹکٹ بھیج رہا ہوں، فوراً جے پور آجائیں۔ کیونکہ راجستھان میں بھی لڑکیاں ہیں، وہ لڑنے کے قابل نہیں ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دہلی سے جے پور کا ریلوے ٹکٹ بھی شائع کیا۔ انہوں نے یہ ٹکٹ پرینکا گاندھی کے نام پر بک کروایا ہے جس کی تصدیق 28 مارچ کے لیے ہے۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ایک نابالغ کی اجتماعی عصمت ریزی کے معاملے میں کانگریس ایم ایل اے کے بیٹے سمیت پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ کے چچا نے رپورٹ درج کروائی ہے کہ اس کی ساڑھے 15 سالہ بھانجی جو 10ویں جماعت کی طالبہ تھی، نے سوشل میڈیا پر وویک شرما سے دوستی کی۔ گزشتہ سال 24 فروری کو وویک اسے شراب کے نشہ کرنے کے بعد ہوٹل لے گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے زیادتی کی فلم بنائی اور متاثرہ کو بلیک میل کیا۔ راج گڑھ کے ایم ایل اے جوہری لال مینا کے بیٹے دیپک مینا، وویک شرما اور نیترم سملیتی سمیت دو دیگر کے خلاف عصمت ریزی اور پوکسو ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔