Wednesday, June 11, 2025
Homesliderنابینا افراد کے لیے الیکٹرانک قرآن متعارف

نابینا افراد کے لیے الیکٹرانک قرآن متعارف

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب کی ایک تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے قرآن پاک کا ایک الیکٹرانک نسخہ تیار کیا ہے۔ اس منفرد قرآن پاک کی آیات ، عربی حروف اور صفحات کو متحرک شکل میں تیار کیا گیا ہے جو بریل کی مدد سے پڑھا جاسکے گا۔ الیکٹرانک قرآن پاک کی مدد سے نابینا افراد قرآن پاک کی آیات، سورتوں اور پاروں کو آسانی کے ساتھ تلاش کرسکیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ، الیکٹرانک قرآن کی ایجاد نے قرآن کے عمومی نسخوں پر تلاوت میں درپیش مشکلات کو ختم کردیا ہے۔ بریل پر تیار کردہ قرآن کریم کے نسخے چھ جلدوں پرمشتمل ہوتےہیں۔ وزن، ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی جیسی مشکلات کےساتھ ساتھ ان پر سورتوں اور پاروں کی تلاش بھی مشمل ہوتی ہے تاہم الیکٹرانک قرآن پاک کے نسخے نے یہ تمام مسائل حل کردیے ہیں۔

شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے نالج مینجمنٹ کے سربراہ مشعل الھرسانی کی زیرنگرانی تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے الیکٹرانک قرآن پاک کا نسخہ کافی محنت اور مہارت کے ساتھ تلاش کیا ہے۔ سعودی عرب میں اس کے کامیاب تجربے کے بعد اسے پورے عالم اسلام میں پھیلایا جائے گا۔