Sunday, June 8, 2025
Homesliderناقص فام کا شکار راہانے کو بیٹنگ کوچ کی مکمل حمایت

ناقص فام کا شکار راہانے کو بیٹنگ کوچ کی مکمل حمایت

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن۔ ہندوستان کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے اجنکیا رہانے کی انگلینڈ کے خلاف رواں سیریز میں جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی وقت نہیں آیا کہ وہ اپنی فارم کی فکر کریں اور وہ ابھی ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں اورامید ہے کہ آئندہ میچ میں وہ بہتر مظاہرہ کریں۔ ہندوستانی مڈل آرڈر بیٹسمین اور خاص طور پر نائب کپتان رہانے بہتر مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں لیکن راٹھور نے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔جب آپ اتنے عرصے تک کرکٹ کھیل رہے ہوں گے تو آپ کو نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑے گا ، جہاں آپ کو رنز نہیں ملیں گے اور یہی وقت ہے بطور ٹیم ہمیں ان کی حوصلہ آفزائی کرنے کی ضرورت ہے اور جتنا ہم کر سکتے ہیں ان کی حمایت کریں گے۔

ہم نے پجارا کے ساتھ بھی دیکھا انہیں زیادہ مواقع ملے ہیں اور وہ واپسی کی ہے اور ہمارے لیے بہت اہم اننگز کھیلی لہذا ہم امید کررہے ہیں کہ اجنکیا واپس فارم میں آجائیں گے اور وہ اب بھی ہندوستانی ٹیم کی بیٹنگ میں اہم کردار ادا کریں گے ، مجھے نہیں لگتا کہ ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں اسے تشویش کا باعث بننا چاہیے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا رہانے کو تکنیکی مسائل درپیش ہیں یا یہ ذہنی رکاوٹ ہے ؟ راٹھور نے کہا جب آپ اس طرح کی ایک اہم سیریز کھیل رہے ہیں اور جب آپ ایسی وکٹوں میں کھیل رہے ہیں جو بیٹنگ کے لیے ساز گار نہیں ہوتی ہیں ہم ایسی نظم و ضبط والی بولنگ کے خلاف کھیل رہے ہیں۔

 حریف ٹیم جو اچھی بولنگ کر رہی ہے ، بیٹنگ یونٹ کے طور پر تکنیک آخری چیز ہے جس کے بارے میں ہمیں سوچنا چاہیے۔ راٹھور نے کہا کہ ہیڈ کوچ روی شاستری کے کوویڈ 19 کے مثبت ٹسٹ کے بعد ٹیم چوتھے ٹسٹ کے چوتھے دن میں میدان میں جانے سے تھوڑی پریشان تھی۔بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے ہفتہ کی شام ہیڈ کوچ کے لیٹرل فلو ٹسٹ کے مثبت آنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر روی شاستری ، بولنگ کوچ بھرت ارون ، فیلڈنگ کوچ آر سریدھر اور فزیو تھراپسٹ نتن پٹیل کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے ۔راٹھور نے مزید کہا ہے یقیناً ، ہم انہیں بڑے پیمانے پر یاد کررہے ہیں۔ روی بھائی ، بی ارون اور آر سریدھر ، وہ اس سیٹ اپ کا انتہائی اہم حصہ رہے ہیں اور انہوں نے پچھلے پانچ چھ سال میں انتہائی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم میں اہم کردار ادا کیا۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ شاستری نے ہفتہ کو تھوڑی تکلیف محسوس کی جس کے بعد ٹسٹ کیا گیا۔روی شاستری کی تکلیف کی شکایت کی لہذا میڈیکل ٹیم نے لیٹرل پرو ٹسٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ نتیجہ مثبت آیا ۔انہوں نے مزید کہا میرے خیال میں قریبی رابطوں کی نشاندہی کی گئی اور الگ تھلگ کیا گیا ، لہذا ہم طبی ٹیم کا انتظار کریں گے کہ وہ کب واپس شامل ہو سکتے ہیں۔