Wednesday, June 11, 2025
Homesliderنامپلی ایم ایل پی آخر کب تعمیر  ہوگا،9 ماہ کے کام کو...

نامپلی ایم ایل پی آخر کب تعمیر  ہوگا،9 ماہ کے کام کو اب تک 3 سال لگ چکے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ شہر میں 40 اہم مقامات پر جدید خودکار ملٹی لیول پارکنگ (ایم ایل پی) نظام تعمیر کرنے کے ریاستی حکومت کے عظیم الشان منصوبے کو گزشتہ تین چار سال سے برف دان میں ڈال دیا گیا ہے۔ نامپلی میں ایم ایل پی پروجیکٹ ایک پائلٹ ایم ایل پی پروجیکٹ میں سے ایک ہے جس کے لئے سابق چیف سیکرٹری ایس کے جوشی نے 2018 میں نامپلی میٹرو اسٹیشن کے نزد سنگ بنیاد رکھا تھا  لیکن یہ گزشتہ 3 سال سے سست روی کا شکار ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ہندوستان کا انتہائی نفیس خودکار ایم ایل پی سسٹم ہے۔ اس منصوبے کو نو ماہ کے عرصہ میں مکمل ہونا تھا لیکن تین سال گزرچکے ہیں اور آج تک 40 فیصد کام مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ اس منصوبے کو مکمل ہونے میں مزید ایک یا دو سال لگیں گے۔

نامپلی ایم ایل پی کی طرز پر حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ جو ایم ایل پیز کے لئے نوڈل ایجنسی ہے اس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹ (پی پی پی) کے اساس پرشہر کے مختلف حصوں میں 40 ایم ایل پی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اسی کے لئے مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی ، لیکن اس منصوبے میں کوئی امید کی کرن نظرنہیں آتی ہے۔ اس کے لئے تجاویز کو منظوری اور انتظامی منظوری کے لئے حکومت کو بہت پہلے بھیج دیا گیا تھا تاہم حکومت نے ابھی اس کی منظوری نہیں دی ہے۔

نامپلی کے علاوہ ، گوپال پورم (سکندرآباد) ، قدیم گاندھی دواخانہ کے احاطے (سکندرآباد) ، کوٹھی ، اوپل ، تارناکہ، امیرپیٹ ، لارڈ بازار کے قریب خلوت میں پنشن آفس ، کوکٹ پلی ، پیراڈائز ، مہاتما گاندھی بس اسٹیشن  پر ایم ایل پی کی ترقی کا منصوبہ تھا۔ مانصاب ٹانک ، سکندرآباد میں علاقائی پاسپورٹ آفس کے قریب اور نیا پل میں پرانا زچگی اسپتال کے پا س بھی تعمیر ہونا ہے ۔ میٹرو مسافروں اور دیگر کو مستقبل قریب میں اپنی گاڑیاں کھڑا کرنے میں مدد کے لئے شناخت شدہ مقامات پر ایم ایل پی تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

نامپلی ایم ایل پی کو ایک انتہائی جدید عمارت بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس میں پریفاب ٹکنالوجی موجود ہوگی جس میں 15 منزلیں (تین سیلروں سمیت) پر مشتمل ہیں۔ دس منزل (بلٹ اپ ایریا کا 65 فیصد) پارکنگ کے لئے استعمال کیا جائے گا اور پانچ منزلیں (بلٹ اپ ایریا کا 35 فیصد) تجارتی جگہ کے لئے استعمال ہوں گی۔ نجی شعبے کے مراعات یافتہ کمپنی نے تقریبا `55تا 60 کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایچ ایم آرایل سے وابستہ ڈیڑھ ایکڑ اراضی (2000 مربع میٹر) میں تیار کی ہے۔