Wednesday, April 23, 2025
Homesliderناومی اوساکا اور زیویریف سیمی فائنل میں داخل

ناومی اوساکا اور زیویریف سیمی فائنل میں داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

نیو یارک: جاپان کی چوتھی سیڈ ناومی اوساکا ، جرمنی کے الیگزینڈر زیویریف، 20 ویں سیڈ اسپین کی پابلو کیرینو بسٹا اور28 ویں سیڈ امریکہ کی جینیفر بروڈی نے اپنے کوارٹر فائنل میچ جیت کر سال کا آخری گرانڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ دو مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپیئن جاپان کی ناومی اوساکا کے نے دوسری مرتبہ یو ایس اوپن سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ان کے علاوہ امریکی جینیفر بریڈی پہلی مرتبہ سوپر4 میں پہنچ گئیں۔ عالمی نمبر9 اوساکا نے امریکہ کے شیلبی راجرزکو 6-3،6-4 سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ جینیفر نے قازقستان کی یولیا پوتنتیسوا کو 6-3،6-2 سے شکست دی۔

امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سنٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ میں جاپان کی ناومی اوساکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کی شیلبی راجرزکو راست سٹوں میں بآسانی 6-3 اور6-4 سے شکست دی۔ ناومی اوساکا نے ایک گھنٹہ20 منٹ میں حریف امریکی کھلاڑی کو شکست سے دو چا کیا۔ 22 سالہ ناومی اوساکا کا جمعرات کو سیمی فائنل میں مقابلہ28 سیڈ امریکی کھلاڑی جینیفر بریڈی سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں امریکی ٹینس اسٹار جینیفر بریڈی نے شاندارمظاہرہ کرتے ہوئے یولیا پیوتنتیسوا کو راست سٹوں میں6-3 اور6-2 سے مات دی۔

تاہم مردوں کے کوارٹر فائنل میں زیویریف نے پہلا سٹ 1-6 سے گنوانے کے بعد اگلے تین سٹس جیت کر کروشیا کے بورناکوریچ کا خواب توڑ دیا۔ زیویریف نے تین گھنٹے 25 منٹ میں بوریچ کو1-6 ، 7-6 (6) ، 7-6 (1) ، 6-3 سے شکست دی اور پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ۔ زیویریف کا مقابلہ سیمی فائنل میں بستا سے ہوگا ، جنہوں نے چارگھنٹے آٹھ منٹ تک جاری رہنے والے میراتھن مقابلے میں کینیڈا کے ڈینس شاپوولوف کو3-6 ،7-6 (5) ، 7-6 (4) ، 0-6،6-3 سے شکست دی۔ شاپوالوف نے شکست کے باوجود میچ میں26 ایس اور76 ونر لگائے ۔ شاپوالوف نے میچ میں12 دوہری غلطیاں کی اور76 ازخودغلطیاں بھی کیں جن کا انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔