Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگنریندرمودی اور گوڈ سے ایک جیسے ہیں: رہول گاندھی

نریندرمودی اور گوڈ سے ایک جیسے ہیں: رہول گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

وایاناڈ (کیرلہ): وزیر آعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے،کانگریس کے سابق صدر روہل گاندھی نے جمعرات کے روز انہیں ”ناتھو رام گوڈسے کی طرح قرار دیا،جس نے گاندھی جی کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا“۔راہول گاندھی نے یہ بات،شہریت ترمیمی اوکٹ (سی اے اے) کے خلاف ”آئین بچاؤ مارچ“کی قیادت کے فوری بعد ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا ’‘آج کا دن ہندوستان کے لئے افسوسناک دن ہے،کیونکہ کہ اس دن ہی ہندوستان میں پیدا ہونے والے سب سے عظیم شخص مہاتما گاندھی جی کو نفرت اور غصہ سے بھرے ایک شخص نے گولی مارکر ہلاک کر دیا تھا،گوڈ سے گاندھی جی کو پسند نہیں کرتے تھے،کیونکہ وہ سچائی کی تلاش کرتے تھے اور چاہتے تھے کہ ہر کو ئی اپنے مذہب اور ایمان پرن یقین رکھے“۔

راہل نے کہا کہ ”آج ایک جاہل شخص ہندوستان پر حکمرانی کرتا ہے اور وہ ایک ایسا شخص ہے جو نفرت اور غصے سے بھرا ہوا ہے اور جھوٹا ہے۔

گوڈسے اور مودی دونوں ایک ہی نظریہ پر یقین رکھتے ہیں۔یہ دونوں افراد صرف خود پر یقین رکھتے ہیں اور کبھی دوسروں کی نہیں سنتے ہیں۔

ایک جھوٹا یا بز دل،سچائی کو نہیں دیکھ سکتا،اور مودی نے ایسا ہی کیا ہے۔

انہوں نے کہا“ہندوستان نے ہمیشہ دنیا کو دکھایا ہے کہ مختلف مذاہب،عقائد،ثقافتیں،سکون سے رہتے ہیں،لیکن آج وہ صورتحال بدل گئی ہے اور یہ ہمارے ملک میں جنگ جیسی صورتحال ہے۔اب کلبرگی اور گوری لنکیش جیسے بولنے والے لوگوں کو گولی مار کر قتل کیا جاتا ہے،خواتین کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے،بے روز گاری اب تک کی بد ترین صورتحال میں ہے“۔

”اور اب ہندوستانیوں سے یہ ثابت کرنے کے لئے کہا جا تا ہے کہ وہ ہندوستانی ہیں۔مودی کو صرف اپنے دوست ہی پسند ہیں اور آج ادانی کو تمام بندر گاہیں اورہوائی اڈے دئیے گئے ہیں اور اب وہ ہندوستانی ریلوے کو بھی دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں“۔لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آخر میں ہم ہی جیتیں گے،کیونکہ ہم محبت اور پیا ر پر یقین رکھتے ہیں۔ہم انہیں اپنے پیا س ر سے شکست دیں گے۔