Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگنریندرمودی کا مہاتما گاندھی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا : اسد...

نریندرمودی کا مہاتما گاندھی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا : اسد اویسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستانی وزیر آعظم نریندر مودی کو ”فادر آف انڈیا“کہے جانے پر،کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے اس کی مخالفت کی ہے۔

اسد اویسی نے کہا کہ ’‘ ڈونالد ٹرمپ کو ہندوستان اور مہاتما گاندھی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے،وہ نہیں سمجھ سکتے کہ مہاتما گاندھی کا اس ملک میں کیا رول ہے۔ایسے میں ٹرمپ کی جانب سے وزیر آعظم نریندر مودی کو ”فادر آف انڈیا“ (بابائے قوم)بتائے جانے کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔

اویسی نے کہا کہ ”مودی کا مہاتما گاندھی سے موازنہ ہوہی نہیں سکتا ہے۔اسد اویسی نے حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔اسد اویسی نے کہا کہ ”مہاتما گاندھی کو بابائے قوم کا خطاب اس لئے ملا،کیونکہ انہوں نے اپنے کوموں سے یہ اعزاز حاصل کیا تھا،اور لوگوں نے ان کی قربانیوں کو دیکھ کر انہیں یہ خطاب دیا تھا،اسطرح کے خطاب دئے نہیں جاتے،بلکہ اپنے کام سے حاصل کئے جاتے ہیں۔

واضح ہوکہ منگل کو نیو یارک میں وزیر آعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔اس دوران ایک پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ”فادر آف انڈیا“ (بابائے قوم)کہا تھا۔