نئی دہلی:وشوا ہندو پریشد کے سابق لیڈرپروین توگڑیہ نے کہا کہ اُنکی نو تشکیل شدہ پارٹی (HND)،ملک بھر میں قریب 100لوک سبھا نشستوں پر انتخاب لڑے گی۔جن میں گجرات کی 15نشستیں بھی شامل ہیں۔تو گڑیہ نے حال ہی میں ہندوستان نرمان دل (HND)نامی پارٹی بنائی ہے۔اور پارٹی نے اپنے 41اُمیدواروں کی لسٹ بھی جاری کی ہے۔
توگڑیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اتر پردیش میں 146146وارانسی145145،ایودھیا ،یا پھر متھرا سے لوک سبھا انتخاب لڑ سکتے ہیں۔وارانسی لوک سبھا نشست سے وزیر آعظم نریندر مودی نمائندگی کرتے ہیں،اور اس بار بھی وہ اسی نشست سے انتخاب لڑنے والے ہیں۔
تو گڑیہ نے کہا کہ اُنکی پارٹی (HND)کا مدا ،ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرانا،اور کسانوں کو بہتر قیمت دلانا اورنو جوانوں کو روزگار دلانا ہے۔