وشاکھا پٹنم: آندھرا پر دیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیدو نے کہا کہ وزیر آعظم نریندر مودی انتشار پیدا کرنے والی شخصیت ہیں ،اور بد عنوانوں اور مجرموں کے چوکیدار ہیں۔مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ نے الزام لگایا کہ انہوں نے ملک کو بر باد کر دیا ہے۔
چندرابابو نائیڈو ،مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ متا بنرجی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ہمراہ وشاکھا پٹنم میں ایک انتخابی جلسہ کو مخاطب کر رہے تھے۔انہوں نے نریندر مودی کو ’’مطلبی شخص‘‘ اور منفی سونچ والا لیڈر کہا ۔اور پیشن گوئی کی کہ لوگ انہیں (مودی کو )قبول نہیں کریں گے،اور انہیں گجرات واپس بھیج دیں گے۔وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کا کوئی متبادل نہیں ہے۔مگر کئی لیڈر ہیں جنہوں نے ان سے بہتر کام کیا ہے۔مگر یہ ملک کی بد قسمتی تھی کہ مودی ملک کے وزیر آعظم بن گئے۔
چندرا بابو نے کہا کہ مودی کے پاس کوئی منصفانہ دماغ نہیں تھا اور وہ دوسروں سے حسد رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنما کا کوئی وقار نہیں ہے ار نہ ہی وہ وزارت عظمیٰ کے لائق نہیں ہیں۔
نائیڈو نے کہا کہ مودی نے دہلی اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں کے لئے مسائل پیدا کیا ہے۔