Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںنر بھیا اجتماعی عصمت دری کے چاروں مجرموں کو 22جنوری کو پھانسی...

نر بھیا اجتماعی عصمت دری کے چاروں مجرموں کو 22جنوری کو پھانسی دی جائے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں منگل کو نر بھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس کی سماعت ہوئی اور فیصلہ سنایا گیا۔ان چاروں مجرموں کے خلاف ڈیتھ وارنٹ جاری کیا۔ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ستیش کمار اروڑا نے22 جنوری کی صبح سات بجے مجرموں کو تہاڑ جیل میں پھانسی دینے کی ہدایت کی۔

اس معاملے میں مکیش،ونئے شرما،اکشئے سنگھ اور پون گپتا کو پھانسی دی جانی ہے۔دوسری طرف،نر بھیا کی والدہ نے مجرموں کو سزائے موت دینے کا حکم سنانے کے بعد کہا ”یہ حکم،قانون سے خواتین کا اعتماد بحال کرے گا۔اس سے قبل،نر بھیا کی والدہ کی در خواست پر سماعت عدالت میں ہوئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مجرموں کے خلاف ڈیتھ وارنٹ جاری کیا جائے۔

16 دسمبر2012 کوچلتی بس میں ایک23 سالہ پیرا میڈیکل طالبہ کے ساتھ6 لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی تھی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اور طالبہ کو مرنے کے لئے سڑک پر پھینک دیا گیا تھا۔علاج کے دوران کچھ دنوں بعد اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔

اس واقعہ میں ملوث 6ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور انہین جنسی طور پر ہراسان کرنے اور قتل کرنے کے الزام عائد کیا یا۔ان میں سے ایک ملزم نابالغ تھا،جو انصاف کے لئے عدالت میں پیش ہوا تھا،جبکہ ایک اور ملزم نے تہاڑ جیل میں خود کشی کر لی تھی۔

اس کے بعد چاروں مجرموں کو13 ستمبر 2013 میں ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی،اور13 مارچ 2014 میں دہلی ہائی کورٹ نے اس کی تصدیق کی تھی اور مئی2017 میں سپریم کورٹ نے اس کی توثیق کی تھی،جس نے ان کی نظر ثانی کی در خواستوں کو بھی مسترد کر دیا تھا۔