نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے نر بھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس میں ملوث چاروں مجرموں کے لئے جمعہ کے روز نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا ہے۔جس کے تحت چاروں مجرموں کو یکم فروری کو پھانسی دی جائے گی۔
پھانسی یکم فروری کو صبح 6بجے دی جائے گی۔نر بھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس میں،تہاڑ جیل انتظامیہ نے دہلی حکومت کو ایک خط لکھ کر پھانسی کی نئی تاریخ طلب کی تھی۔جیل انتظامیہ نے دہلی حکومت سے رحم کی در خواست کے تصفیے تک پھانسی کو موخر کرنے کو کہا تھا۔
جمعرات اور جمعہ کو پٹیالہ ہاؤس عدالت میں نر بھیا کیس میں مجرم قرار دئے گئے مکیش سنگھ کے ڈیتھ وارنٹ کو چیلنج کرنے والی در خواست کی سماعت ہوئی۔تہاڑ جیل انتظامیہ نے جمعرات کو دہلی حکومت کو ایک خط لکھا تھا،تاکہ پھانسی کو موخر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ رحم کی در خواست کو طئے ہونے تک ملتوی کیا جائے۔پٹیالہ ہاؤس عدالت نے جیل انتظامیہ سے اس سلسلے میں ایک رپورٹ طلب کی تھی،جسے جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔
جمعہ کو اس معاملے کی سماعت کے بعد عدالت نے ڈیتھ کا نیا وارنٹ جاری کیا۔اس کیس کے چاروں مجرموں،ونئے شرما،مکیش سنگھ،اکشئے کمار سنگھ اور پون گپتا کو یکم فروری کو صبح 6بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔جب جمعہ کو پٹیالہ ہاؤس عدالت میں سماعت شروع ہوئی،تو جج نے پوچھا کہ کیا اسٹیٹس ہے۔؟ تہاڑ جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صدر نے مکیش کی رحم کی درخواست مسترد کردیا ہے۔نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا جائے۔
اس کے بعد،پٹیالہ ہاؤس عدالت نے نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا۔اب یکم فروری کو ان چارون مجرموں کو پھانسی دی جائے گی۔اس سے قبل ان چاروں مجرموں کو،22جنوری کو صبح 7بجے پھانسی دی جانے والی تھی،مگر ایک مجرم مکیش سنگھ کی جانب سے صدر کو رحم کی در خواست دینے کے بعد،اس پھانسی کو ملتوی کرنے کی درخواست کی جا رہی تھی۔اور جب صدر جمہوریہ رام ناتھ کو ئند نے اس مجرم کی رحم کی در خواست کو مسترد کر دیا تو،عدالت نے نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا۔