Thursday, April 25, 2024
Homesliderنشستوں کی تقسیم پرجلد فیصلہ ہوگا: اکھلیش سنگھ

نشستوں کی تقسیم پرجلد فیصلہ ہوگا: اکھلیش سنگھ

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ: کانگریس کے سنیئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن اکھلیش سنگھ نے اسمبلی انتخاب کیلئے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے ساتھ نشستوںکی تقسیم سے متعلق اختلافات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ نشستوں کی تقسیم کے متعلق جلد اعلان کر دیاجائے گا۔ سنگھ نے یہاں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  آر جے ڈی کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کے سلسلے میں کسی بھی طرح کے اختلاف کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیںہے ۔ انہوںنے کہاکہ کانگریس مسلسل آرجے ڈی قائدین کے رابطے میں ہے اور جلد ہی اس مسئلے کو سلجھا لیاجائے گا۔
کانگریس نے اس مرتبہ کے انتخاب میں آرجے ڈی سے کانگریس کو اسمبلی کی53 اور لوک سبھا کی ایک والمیکی نگر نشست کی پیش کش کئے جانے کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا اور کہاکہ آرجے ڈی اور کانگریس کے مابین نشستوں کی تقسیم پر بات چیت آخری مرحلے میں ہے اور آخری فیصلہ ہوتے ہی اس سے متعلق اعلان کر دیاجائے گا۔
واضح رہے کہ سابق چیف منسٹر جیتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستان عوام مورچہ ( ہم ) آرجے ڈی زیر قیادت مہاگٹھ بندھن سے پہلے الگ ہوکرقومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کا دامن تھام چکی ہے ۔ وہیں نشستوں کے تال میل میں پھنسے ناراض ہوکرسابق مرکزی وزیر اپندرکشواہا کی پارٹی آر ایل ایس نے بھی آج مہا گٹھ بندھن سے ناطہ توڑ کر بہوجن سماج پارٹی اور جن وادی سوشلسٹ پارٹی کے ساتھ نیا اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا۔ مہا گٹھ بندھن میں اب آرجے ڈی ، کانگریس ، وکاس شیل انسان پارٹی کے علاوہ نئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی اورکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ۔ مارکسوادی ۔ لینن وادی پر مشتمل ہے۔