Sunday, June 8, 2025
Homesliderنصرت پاشاہ اور سمیر پاشاہ گرفتار

نصرت پاشاہ اور سمیر پاشاہ گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ڈکیتی کے ایک مقدمے میں ملوث دو پراپرٹی خاطیوں کو یہاں سٹی پولیس نے پکڑ لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل چھین لی۔ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے  حیدرآباد کے کمشنر کی ٹاسک فورس (شمالی) نے 20 سالہ بیگم پیٹ کے محمد نصرت پاشاہ اور 23 سالہ سید سمیر پاشاہ کو الول سے گرفتار کرلیا ہے ۔

منگل کی رات بیگم پپیٹ میں مذکورہ افراد نے  مانچیرال ضلع کے واسالہ راجیش سے موبائل فون چھین لیا۔ ڈی سی پی (ٹاسک فورس) کے پی رادھا کشن راؤ نے بتایا کہ انہوں نے موبائل فون چھیننے سے پہلے راجیش کو زدکوب کیا اوروہ اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔اس سے قبل نصرت پاشا پانچ پراپرٹی جرائم میں ملوث تھا۔ عہدیدار نے  کہا کہ اس واقعہ میں کامیابی جائے واقع کے قریب لگائے گئے نگرانی کے کیمروں کی مدد سے پتہ چلا ہے۔ جائیداد کے مقدمات کے  ساتھ دونوں افراد کو مزید کارروائی کے لئے بیگم پپیٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔