Monday, June 9, 2025
Homesliderنظام آباد میں روڈی شیٹر کا قتل

نظام آباد میں روڈی شیٹر کا قتل

- Advertisement -
- Advertisement -

نظام آباد۔ حیدرآباد میں حالیہ دنوں میں روڈی شیٹرز کے قتل کی وارداتیں خبروں میں سرفہرست رہی ہیں لیکن اب شہر سے دور نظام آباد میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا۔گزشتہ شام دیر گئے نظام آباد شہر میں چھٹے ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود کے تحت دو گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں روڈی شیٹر بہاری غوث کو ہتھیار سے حملہ کر ہلاک کردیا گیا اور اور دو دیگر نوجوان زخمی ہوگئے۔

بہاری غوث عرف ایوب بودھن شہر کا رہنے والا ہے اور وہ بابا ریڈی اور ناہید بن چاوش 2009 کے دوہرے قتل مقدمہ  کا ملزم تھا۔ جب 2009 میں اس مقدمہ کے مرکزی ملزم غوث اور شیخ اکرم عدالت میں حاضر ہوئے تو ان کے مخالفین نے ان پر حملہ کیا اور اکرم کو ہلاک کردیا۔ عدالت کے احاطے میں ہوئے اس حملے  میں غوث کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔

پولیس نے بتایا مسلح دھمکیوں کے ذریعہ مقامی لوگوں سےغوث  رقم وصول کرتا تھا۔ اتوار کی شام کو ببن صحاب پہاڈ اور دھرمپوری میں پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد غوث نے دو افراد سے رقم چھین لی۔ اس واقعہ کے بارے میں پتہ چلنے پر متاثرہ افراد کے دوست عثمان اور دیگر نوجوانوں نے غوث  پرالزام لگایا اور اس سے پوچھ گچھ کی۔ مشتعل غوث نے عثمان اور تین دیگر نوجوانوں پر چاقو سے حملہ کیا جس سے عثمان کے چہرے پر زخم آئے۔

بعدازاں عثمان اور اس کے تین دوستوں نے چاقو سے حملہ کیا جس میں غوث اور دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا۔ انہیں مختلف دواخانوں میں منتقل کردیا گیا لیکن جی جی ایچ اسپتال میں زیر علاج غوث کی موت ہوگئی۔ جب کہ عثمان شدید زخمی ہوگیا ہے ، تیسرا نوجوان معمولی زخمی ہوکر فرارہوگیا۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔