Monday, June 9, 2025
Homesliderنظام عہد کا کمان مہندم کردیا گیا

نظام عہد کا کمان مہندم کردیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: نظام عہد کا ایک خستہ حال اور نظرانداز بیلا کمان جس کا ایک حصہ حالیہ بارشوں کے دوران گرگیا تھا اور اب جی ایچ ایم سی نے اس خستہ حال کمان سے کسی اور حادثے کی روک تھام کے لئے اسے منہدم کردیا۔ کمان جو ایک پرانے مکان سے منسلک تھا اس تاریخی کمان کو جی ایچ ایم سی نے ارتھ موور کا استعمال کرتے ہوئے نیچے کھینچا جس سے وہ مہندم ہوگیا ۔ جی ایچ ایم سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ کارروائی شہریوں کی جانب سے مخدوش عمارتوں کی حالت اور ان سے پیدا ہونے والے خطرے کے بارے میں شکایت درج کرنے کے بعد کی گئی۔

عہدیداروں نے کہا کہ شکایت کے بعد اس کی ساخت اور خطرہ کا اندازہ کرنے کے لئے ایک معائنہ کیا گیا۔ عہدیدار نے کہا ہے کہ صرف کمان ہی نہیں ہم نے ملحقہ مکان کو منہدم کرنے کے لئے نوٹس بھی پیش کیا۔ دریں اثنا ورثہ کے کارکنان اس ڈھانچے کو مسمار کرنے کے فیصلے پر جس انداز میں جی ایچ ایم سی کے عہدیدار پہنچے اس پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ انٹچ حیدرآباد کے کنوینر پی انورادھا ریڈی نے کہا کیا حقیقت یہ ہے کہ ڈھانچے کا استحکام ممکن نہیں تھا جس کا فیصلہ کنزرویٹنگ آرکیٹیکٹس نے کیا تھا۔ جی ایچ ایم سی کا آرکیٹیک ونگ کو اس پر غور کرنا چاہئے تھا۔ریڈی نے کہا کہ کمان احمد آباد میں نظر آنے والے کمان کی طرح ہی تھا جو کہ رہائش گاہوں تک کھلتا ہے۔

کمان کو مہندم کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہوئی ہے کہ حیدرآباد میں جگہ جگہ قطب شاہی اور نظام عہد کی تاریخی عمارتیں موجود ہیں جنہیں حالیہ بارشوں نے بری طرح متاثر کردیا ہے تو کیا حکام کے پاس انہیں مہندم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں کیونکہ تاریخ اور وراثت کو کیا ایسے ہی مٹادیا جائے گا ؟