Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگنفرت کی سیاست مسترد کی گئی : سنجے سنگھ

نفرت کی سیاست مسترد کی گئی : سنجے سنگھ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ دہلی انتخابات کے رجحانات سے خوش عام آدمی پارٹی کے سرکردہ لیڈر سنجے سنگھ نے اپنا پہلا رد عمل میڈیا کے سامنے دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے کام کو ووٹ دیا ہے، اور اس کے لئے دہلی کے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام نے ترقی اور قوم پرستی کا انتخاب کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ منفی سیاست کو پسند نہیں کرتے۔

قابل ذکر ہے کہ رجحانات میں عآپ بہت آسانی کے ساتھ حکومت سازی کی طرف گامزن ہوئی اور بی جے پی کے حکومت سازی کے دعوے سب ختم ہوگئے ۔ اس سلسلے میں سنجے سنگھ نے میڈیا سے کہا کہ بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنی پوری سرکاری مشنری لگا دی تھی۔ اس نے پانچ ریاستوں کے چیف منسٹرس، کئی سابق وزرائے اعلی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ساتھ دیگر مرکزی وزرا کو بھی انتخابی تشہیر میں لگا دیا تھا۔ لیکن آج ہندوستان جیت گیا ہے۔ دہلی میں عوام نے نفرت کی سیاست کو پوری طرح مسترد کر دیا۔

کئی بی جے پی سرکردہ لیڈروں کے ذریعہ چیف منسٹر اروند کیجریوال کو دہشت کا معاملہ سنجے سنگھ نے اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ اسی پارٹی (بی جے پی) نے اروند کیجریوال کو دہشت گرد قرار دیا تھا لیکن انھوں نے اس پرکوئی جواب دینے کی جگہ عوام سے صرف اتنا کہاتھا کہ آپ کا بیٹا ہوں اور آپ کی خدمت کی ہے۔ آج جو ہوا ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام بی جے پی کی تقسیم کرنے والی سیاست کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔