Monday, June 9, 2025
Homesliderنواک جوکووچ کورونا سے متاثر

نواک جوکووچ کورونا سے متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

بلغراد: ٹینس کی عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے کہا کہ وہ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلونا میں منعقدہ ایک نمائشی ٹینس ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والے دیگر متاثرہ کھلاڑیوں میں وہ بھی شامل ہوگئے ہیں۔نواک جوکووچ نے وائرس کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے افراد خاندان کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

جوکووچ ٹورنمنٹ کے چوتھے کھلاڑی بن گئے جو کورونا وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے۔اس سے قبل ، گریگور دیمیتروف ، بورناکورک اور وکٹر ٹروکی بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ ٹروکی نے گذشتہ ہفتے بلغراد میں جوکووچ کے خلاف مقابلہ کیا تھا۔کروشیا کے این ون ٹیلی ویڑن چینل کے مطابق جوکووچ کے کوچس میں سے ایک اور دیمیتروف کے وفد کے ایک اور رکن بھی اس وائرس متاثر ہوچکے ہیں۔

کورک نے ہفتے کے روز کروشیا ایڈریا ٹور کے دوسرے مرحلے میں بلغاریہ کے دیمیتروف کو شکست دی تھی۔دیمیتروف نے اس میچ کے بعد بلقان ٹورنمنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی کیونکہ اب وہ کورونا سے متاثر ہیں ۔ جوکووچ ، جو اے ٹی پی پلیئر کونسل کے صدر ہیں اور روس کے آندرے روبلف کے مابین اتوار کا فائنل احتیاط کے پیش نظر فوری طور پر منسوخ کردیا گیا تھا۔

یادرہے کہ دنیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کا پیرکو بلغراد پہنچنے کے بعد کورونا وائرس کا ٹسٹ کیا گیا ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق جانچ رپورٹ منگل کو آئی اور سربیا کے عظیم ٹینس کھلاڑی عوام سے خطاب کیا۔ پیشہ ورانہ ٹینس عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے ۔ ایسی صورتحال میں جوکووچ نے کھیل کو فروغ دینے اور ضرورت مندوں کے لئے رقوم اکٹھا کرنے کے مقصد سے چار مرحلے کے ایڈریا ٹورکا آغازکیا تھا ۔

 اس دورے کے دو مراحل منعقد ہوئے تھے کہ کچھ کھلاڑیوں اورکوچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر ملی تھی۔ اس دورے کے دوران بلغاریہ کے ٹاپ پلیئر گرگور دیمیتروف اور کروشیا کی بورنا کوریچ کے کورونا ٹسٹ مثبت آئے ۔ ان کے علاوہ جوکووچ کے فٹنس کوچ مارکو پینکی اور دیمیتروف کوچ کرسٹین گروہ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ۔ دیمیتروف اورکوریچ نے جوکووچ کے زیر اہتمام ایڈریا ٹور کے نمائشی ٹورنمنٹ میں حصہ لیا۔ دیمیتروف اورکوریچ کے انفکشن ہونے کے بعد کروشیا کے شہر جدرمیں اس دورے کے دوسرے مرحلے کا آخری مرحلہ منسوخ کردیا گیا۔