ممبئی ۔ دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت پر جمعہ کی رات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دوران انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کاصد فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بنگلور اور دہلی کے درمیان میچ ایک قابل بحث کمر سے اونچی نو بال پر تنازعہ کا شکار ہو گیا تھا جسے امپائرز نے قانونی قرار دیا تھا لیکن قومی دارالحکومت دہلی کی ٹیم نے اسے متنازعہ قرار دیا تھا۔ رائلز نے ہائی اسکورنگ گیم کو 15 رنز سے جیتا۔
ٹیلی ویژن کی تصاویر میں پنت کو روومن پاول اور کلدیپ یادو کو پچ سے باہر جانے کا اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا کیونکہ امپائرز نے آخری اوورمیں راجستھان رائلز کے اوبید میک کوئے کی طرف سے کی گئی کمر سے اونچی نو بال کا دعویٰ کرنے پر ویڈیو آفیشل کی رائے لینے سے انکار کر دیا تھا۔ مقابلے کے دوران ہی پنت نے پاول اور یادو کومیدان سے واپس آجانے کے لیے کہا تو میچ کو ضائع کرنے کے مترادف ہوگا۔ تاہم کیپٹلز کے اسسٹنٹ کوچ شین واٹسن اور کچھ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ بہتر احساس غالب رہا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پنت پرسکون ہو اور بیٹرس گراؤنڈ کے اندر ہی رہے۔ 20 اوور میں 223 کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کو چھ گیندوں پر 36 رنز درکار تھے اور دو وکٹیں باقی تھیں۔
ان کے ویسٹ انڈیز کے ساتھی اور ہٹ مین روومین پاول نے پہلی دو گیندوں پردوچھکے مارے ۔ تیسری گیند جو کہ فل ٹاس تھی اس پر بھی وہی سلوک کیا اور تین گیندوں میں تین چھکے لگائے جبکہ تیسری گیند پردوسرے سرے پر موجود ان کے ساتھی نے محسوس کیا کہ وہ گیند کمر سے اوپر تھی اور اسے نو بال دیا جائے ۔ امپائر نتن مینن نے دوسری صورت میں سوچا اور اسے قانونی طور پر درست گیند قراردیا ، ایسا فیصلہ جس نے پوری دہلی کیپٹلز کو احتجاج پر مجبور کردیا ۔ پنت نے یہاں تک کہ دہلی کیپٹلز کے کوچ پراوین امرے کو امپائروں سے بحث کرنے کے لیے گراؤنڈ میں جانے کے لیے بھیجا اور انھیں تھرڈ امپائر کے پاس بھیجنے کی ضرورت کومحسوس کیا ، پنت ان قوانین سے بے خبرتھے کہ جو تھرڈ امپائر کے ذریعے ایسے فیصلوں پر نظرثانی کی اجازت نہیں دیتے۔ میچ آگے بڑھا اور اب باقی کی تین گیندوں میں تین چھکے درکار تھے لیکن چوتھی گیند پر پاول مزید چھکا نہ لگا سکے اور دہلی کیپٹلس 15 رنز کی کمی سے مقابلہ ختم کیا۔ ہفتہ کو آئی پی ایل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہامسٹر پنت نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.7 کے تحت لیول 2 کے جرم کا اعتراف کیا اور سزا کو قبول کیا۔ دہلی کیپٹلس کے شاردول ٹھاکر پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔