Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںنوبل انعام یافتہ ہندوستانی فلسفی امرتیہ سین نے مودی حکومت پر کی...

نوبل انعام یافتہ ہندوستانی فلسفی امرتیہ سین نے مودی حکومت پر کی سخت تنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

امریکہ: نوبل انعام یافتہ ہندوستانی فلسفی و ماہر معاشیات امرتیہ سین نے ہندوستان کے وزیر آعظم نریندر مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ملک میں ہندو ازم کا دور دورہ ہے۔کشمیر میں سخت مارشل لاء لگا ہوا ہے،نریندر مودی آر ایس ایس،سے تعلق رکھتے ہیں،اور ہندوستانی سپریم کورٹ منقسم ہے جو اجتماعیت کا تحفظ نہیں کر پا رہی ہے۔

انہوں نے امریکی میڈیا نمائندوں کو انٹر ویو میں کہا کہ ہندوستانی وزیر آعظم نریندر مودی انتخابات جیتنے کے بعد ہندو ازم کے فروغ میں مصروف ہیں،کشمیر میں آرٹیکل 370کو منسوخ کیا گیا ہے،اب وہاں مارشل لا لگا ہوا ہے،اور تشدد کے علاوہ غیر قانونی حراستوں کی اطلاعات ہیں۔

امرتیہ سین نے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج کل ہر چیز پر ہندوتوا کی سوچ گالب ہے،صدر،وزیر آعظم اور پوری قیادت ہندو ہے،گذشتہ سالوں میں ہندوستان میں مسلامان صدر اور سکھ وزیر آعظم بھی رہ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو گوشت کھانے پر نشانہ بنایا جارہا ہے،جبکہ پرانی سنسکرت کی دستاویز ”ویداس“ کے مطابق گوشت کھانا ممنوع نہیں ہے۔