پیرس۔ عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ چوتھے راؤنڈ کے مقابلہ میں اطالوی نوجوان کھلاڑی لورینزو میوسٹی کے خلاف خود کو حیران کن شکست سے محفوظ رکھتے ہوئے پانچ سٹوں پر مشتمل مقابلہ میں 6-7(7-9)، 6-7(2-7)، 6-1، 6-0، 4-0 کے اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی کیونکہ پہلی مرتبہ گرانڈ سلام کھیلنے والے حریف کھلاڑی لورینزو پیٹ کی تکلیف کے باعث مقابلہ سے دستبردار ہوئے۔
ٹورنمنٹ میں چھٹے مقام کے جرمنی کے الیکزینڈر زوریف نے غیر سیڈیڈ جاپان کے کئی نشی کوری کی کامیابی کا سلسلہ ایک گھنٹے 54 منٹ طویل مقابلہ میں روک کر سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ زوریف نے یہ مقابلہ ایک گھنٹے 54 منٹ میں 6-4, 6-1, 6-1 سے جیتا۔ جاپانی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں ہی کچھ جدوجہد کی لیکن وہ اگلے دو سیٹ یکطرفہ انداز میں زوریف کو گنوا بیٹھے ۔
دریں اثناءاسپین کے الیجاندرو ڈیویڈووچ فوکینا ارجنٹینا کے فیڈریکو ڈیلبنوس کو چار سیٹوں میں 6-4, 6-4, 4-6, 6-4 سے شکست کھاکر آخری 8 میں پہنچ گئے ۔ فوکینا نے یہ مقابلہ دو گھنٹے 56 منٹ میں جیتا۔ زوریف کا کوارٹر فائنل میں فوکینا سے مقابلہ ہوگا۔ اس درمیان آٹھویں سیڈ اور سابق نمبر ایک سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر سے واک اوور ملنے سے نویں سیڈ اٹلی کے ماتیو بریٹینو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔فیڈرر جرمنی کے ڈومنک کاپفیر کو چار سیٹوں میں شکست دیکر چوتھے راونڈ میں پہنچے تھے لیکن انہوں نے ومبلیڈن پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے فرنچ اوپن سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ۔ خواتین زمرہ میں 33 ویں سیڈ اسپین کی پلا بادوسا نے 20ویں سیڈ چیک جمہوریہ کی مارکیٹا ووندروسوا کو 6-4, 3-6, 6-2سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ سلووینیا کی کھلاڑی تمارا زدانسیک سے ہوگا۔
فیڈرر کی توجہ اب ومبلڈن پر
پیرس۔ سابق عالمی نمبر ایک اور آٹھویں سیڈ سوئزرلینڈر کے راجر فیڈرر نے جرمنی کے ڈومنک کاپ فیرکو سخت مقابلے میں چار سیٹوں 7-6(5), 6-7(3), 7-6 (4), 7-5میں شکست دیکر دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن کے چوتھے راونڈ میں پہنچے لیکن سال کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے لئے وہ فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ 20مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن فیڈررگزشتہ برس گھٹنے کی دو مرتبہ سرجری کے بعدگزشتہ 17مہینوں میں اپنا چھٹا میچ کھیل رہے تھے اور کامیابی کے بعدہی انہوں نے کہا تھاکہ وہ 28جون کو شروع ہونے والے ومبلڈن کے لئے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ وہ خو دکو ٹورنمنٹ میں کتنا آگے لے جانا چاہیں گے ، 39سالہ فیڈرر نے میڈیا سے کہا تھاکہ مجھے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ مجھے کھیلنا جاری رکھنا ہے یانہیں۔ مجھے یہ دیکھنا ہے کہ مجھے اپنے کھیل کو آگے لے جانے میں کوئی زیادہ خطرہ تو نہیں ہے یا پھر آرام کرنے کے لئے یہ صحیح وقت ہے۔ بعدازاں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عملہ اور دیگرافراد سے مشورہ کرنے کے بعد رواں ٹورنمنٹ سے دستبردار ہورہا ہوں۔ فیڈرر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی دستبرداری کی اطلاع دی ہے ۔دستبردای سے قبل فیڈرر کا راونڈ 16میں نویں سیڈ اٹلی کے ماتیو بیرٹینو سے مقابلہ طے تھا اور اس میں کامیابی کے بعد وہ کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ سے مقابلہ کرسکتے تھے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا لیکن فیڈرر کی دستبرداری کے بعد ٹینس شائقین کو مایوسی ہوئی ہے ۔
فیڈرر نے کہاکہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا وہ جووکوچ یا گزشتہ چیمپئن اسپین کے رافل نڈال کی طرح اپنی بہترین فارم میں ہیں یا نہیں جس کےلئے انہوں نے ابتدائی تین مقابلوں میں اپنا تجزیہ کرلیا ہے ۔ سابق نمبر ایک کھلاڑی فیڈرر نے کہا کہ میں اس وقت نڈال یا نوواک کی جگہ ہونا چاہتا ہوں مجھے اچھا لگ رہا ہے میں اچھا کھیل رہا ہوں، میں جیت رہا ہوں لیکن میرے اندر اس طرح کے جذبات نہیں ہیں۔ ساتمرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن میٹس ولینڈر نے فیڈررکی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مجھے فیڈرر کی کارکردگی دیکھ کر اچھا لگا۔میں ان سے بہت متاثر ہوں۔