دبئی ۔دہلی کیپیٹلز کے فاسٹ بولر اینرچ نورٹجے نے اپنی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کی مہم دوبارہ شروع کی تو انہوں نے ایک ہی مقابلے میں لیگ کی 8 تیز رفتار گیندیں ڈالی ہیں ۔دبئی میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف لیگ کے 33 ویں میچ میں انہوں نے تیز اور شاندار کارکردگی پیش کی ہے ۔ نورٹجے نے رفتار سے اپنی کامیابی حاصل کی اور اس سیزن میں سب سےتیز آٹھ گیندوں میں ہر ایک مقام پر اپنا نام درج کرلیا ہے ۔اب آئی پی ایل کی ایک سے نمبر 8 تک تیز ترین گیندوں کے ریکارڈ میں نورٹجے کا نام ہی درج ہوگیاہے جبکہ نویں نمبر پر ان کی ساتھی بولر ربادا کا نام درج ہے ۔
نورٹجے کی جانب سے ڈالیں گئی گیندوں میں سے تین گیندوں نے اسپیڈ گن پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کا نشانہ ہی عبور کردیا۔ نورٹجے نے 151.71 کلومیٹر فی گھنٹہ ، 151.37 کلومیٹر فی گھنٹہ ، 150.21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تین تیز ترین گیندیں ڈالی ۔ جس کے بعد اگلی 5 گیندیں ، 149.97 کلومیٹر فی گھنٹہ ، 149.29 کلومیٹر فی گھنٹہ ، 149.15 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 148.76 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی ہیں ۔ 27 سالہ جنوبی افریقی فاسٹ بولر نے سن رائزر حیدرآباد کے خلاف اس مقابلے میں اپنے 4 اوورز میں 3.00 کی اوسط اور 14 ڈاٹ بالز کی شرح سے 12 رنز کے عوض 2 وکٹوں کے حصول کے شاندار اعداد و شمار حاصل کیے۔ اس سیزن میں دہلی کے لیے نورٹجے کا یہ دوسرا میچ ہے ، انہوں نے مئی میں لیگ ملتوی ہونے سے پہلے صرف ایک مقابلہ کھیلا تھا۔ ان کی بولنگ مظاہرے نے آکاش چوپڑا کو مذاق کرنے کے موڈ میں لا کھرا کیا اور انہوں نے گاڑی کے چالان کے انداز میں حد سے زیادہ رفتار کے خلاف چالان کاٹنے کی بات کہی ۔چوپڑا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تیز رفتار کا چالان کاٹو #سیریس پوس ۔
چوپڑا نے دہلی اور حیدرآباد کے مقابلے کے وسط اننگز کے وقفے پر ٹویٹ کیا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گھاس کی پچ پر پہلے بولنگ کرنے کے بعد دہلی کیپیٹلز نے نورٹجے اور ان کے جنوبی افریقی ساتھی کاگیسو ربادا کے تیز رفتار بولنگ کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد کو 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 134 تک محدود کیا۔ ربادا نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نورٹجے اور بائیں ہاتھ کے اسپنر اکسر پٹیل نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں ۔دہلی نے دووکٹوں کے نقصان پر کامیابی کے لئے مطلوبہ نشانہ 139/2کی شکل میں حاصل کرلیا ۔