ایودھیا : بی جے پی کے سینئیر رہنما سبرامنیم سوامی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام نومبرکے بعد شروع ہوجائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رام جنم بھومی،بابری مسجد کیس سے متعلق سماعت کرنے والی سپریم کورٹ کا فیصلہ رام مندر کے حق میں آئے گا۔سبرامنیم سوامی جو ایودھیا کے دو روزہ دورہ پر تھے،انہوں نے مزید کہا کہ پوجا کا حق ایک بنیادی حق ہے،اسے کوئی نہیں چھین سکتا۔
بی جے پی رہنما کے یہ ریمارکس این ڈی اے کے حلیف شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی جانب سے وزیر وآعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے ایودھیا میں عظیم الشان مندر کی تعمیرمیں تیزی لانے کے لئے اقدام کئے جانے کی مانگ کے کچھ دنوں بعد آیا ہے۔
شیو سینا کے سربراہ نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے ساتھ ہی مودی حکومت کے ذریعہ اب رام مندر کی تعمیر اور یکساں سول کوڈ کو متعارف کرنے کا وقت آگیا ہے۔