Wednesday, April 23, 2025
Homeاقتصادیاتنوٹ بندی اور جی ایس ٹی ہندوستان میں معاشی بحران کی اہم...

نوٹ بندی اور جی ایس ٹی ہندوستان میں معاشی بحران کی اہم وجہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان میں معاشی بحران کا الزام مودی حکومت پر عوام پہلے ہی لگا رہے تھے لیکن اب خود مودی حکومت کے  وزیر نے بھی اعتراف کیا ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی ملک  موجود معاشی بحران  کی اہم وجہ ہے۔ مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع کے اچھاور میں ایک تقریب کے دوران مرکزی وزیر مملکت پرتاپ چندر سارنگی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے ملک اقتصافی بحران سے دو چار ہے۔ پرتاپ چندر سارنگی نے کہا کہ کسی بھی کمپنی اور صنعتی ملازمین سے ان کی ملازمت نہیں چھینی جائے گی۔

 وزیر نے کہا کہ صبح ہونے سے پہلے رات گہری ہوتی ہے۔ مندی سے کاروبار پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ اس سے ابھرنے کے لئے مرکزی حکومت کوششیں کر رہی ہے۔دریں اثنا سارنگی گائے اور رام کے نام پر سیاسی بیان دینے سے بھی نہیں چوکے۔ انہوں نے کہا کہ گائے اور رام سیاست کا نہیں بلکہ قومی وقار کا موضوع ہے، گائے کو کسی مذہب سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

بی جے پی لیڈر سے قبل کانگریس نے کہا  بھی کہا ہے کہ حکومت کو بیان بازی کے بجائے واضح طور سے قبول کرنا چاہئے کہ نوٹ بندی اور غلط طریقے سےاشیااور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذکرنے کے فیصلے کی وجہ سے ملک اقتصادی بحران کی زد میں ہے۔کانگریس نے ٹوئٹر کے ذریعہ کہا  کہ حکومت کو معاشی بحران کے سلسلے میں یہ بہانا بنانا بند کرنا چاہئے کہ لوگوں نے گاڑی خریدنا چھوڑ کر کیب (کرایہ کی ٹیکسی ) جیسے متبادل کا استعمال شروع کر دیا ہے اور کچھ لوگ الیکٹرونک گاڑی خرید رہے ہیں اس لئے آٹوموبايل کے شعبے میں گراوٹ آئی ہے۔پارٹی نے کہا  حقیقت یہ ہے کہ نوٹ بندی اور غلط طریقے سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کی وجہ سے ملک کواقتصادی بحران کا سامنا ہے اور حکومت کو اس حقیقت کو تسلیم کرکے اس پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔