Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگنوکیا 2720 کو نئے انداز میں پھر متعارف کرنے کا اعلان

نوکیا 2720 کو نئے انداز میں پھر متعارف کرنے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ایک وہ دور بھی تھا جب ہم فون کا نام لیتے ہی سب سے پر اعتماد کمپنی نوکیا کا تصور ذہن میں آتا تھا لیکن اب اسمارٹ فونس کے عہد میں نوکیا کی جگہ سیام سنگ نے لے لی ہے۔ سیام سنگ کے مقابل اپنا پہلا مقام گنوانے کے بعد نوکیا کے قدیم ماڈلس کو جدید انداز میں اور نئی ٹکنالوجی کے ساتھ پیش کرنے کی ہر آئے دن کوشش کی جارہی ہے اور اب اس میں ایک اور اضافہ ہورہا ہے۔
نوکیا فونز کا لائسنس حاصل کرنے والی کمپنی ایم ایم ڈی گلوبل نے اب تک 3310 سمیت کئی سابق موبائل فونز کو نئے اندازمیں متعارف کروائے ہیں جن میں جدید فیچرز جیسے فورجی اور ایل ٹی ای دیئے گئے ہیں۔ اب یہ کمپنی ایک اور پرانے فون کو نئی شکل میں متعارف کروانے والی ہے اور یہ فون ہے نوکیا 2720۔ نوکیا پاور یوزر کی رپورٹ کے مطابق حال میں اس کمپنی نے ایک فون کو چین میں سرٹیفائید کروایا ہے جو کہ ممکنہ طور پر نوکیا 2720 (2019) ہے جس میں فورجی کنکٹویٹی دی جائے گی۔ یہ اسمارٹ نہیں بلکہ ایک فیچر فون ہوگا تاہم پہلے کے مقابلے میں اس میں کچھ نئی سہولیات کا اضافہ کردیا جائے گا۔
یہ فون 2009 میں سب سے پہلے متعارف کروایا گیا تھا اورر اب 10 سال بعد اسے دوبارہ پیش کیا جارہا ہے۔ایم ایم ڈی گلوبل کی جانب سے یہ فون ستمبر میں مجوزہ آئی ایف اے 2019 ایونٹ میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔جب یہ فون دس سال قبل پیش کیا گیا تھا تو یہ ایک فلپ فون تھا جس کے اندر 1.8 انچ کی کلر اسکرین دی گئی تھی جبکہ باہر 1.36 انچ کو مونوکروم ڈسپلے تھا۔اس کے علاوہ 1.3 میگا پکسل کیمرہ، بلیوٹوتھ، آڈیو جیک، ایف ایم ریڈیو اور 860 ایم اے ایچ بیٹری موجود تھی۔

اب دوبارہ متعارف کروائے جانے پر کیا کچھ نیا ہوگا وہ اگلے ماہ ہی معلوم ہوسکے گا، کیونکہ فورجی نیٹ ورک سے مربوط، ڈیزائن اور بیٹری پہلے سے بہتر بنائے جانے کا امکان قوی ہے۔اس کمپنی نے 2017 میں 3310 کے جدید ورژن کو متعارف کرایا تھا جبکہ 2018 میں نوے کے دہے کے ایک اور مقبول فون نوکیا 8110 کو نئی زندگی دی تھی۔