حیدرآباد : حبیب نگر پولس حدود کے علاقہ،نو بل ٹاکیز چو راہا پر ایک شخص نے وہاں پر لگے بی جے پی کے بیانر کو جلا دیا۔ جس کی وجہ سے وہاں حالات کشیدہ ہو گئے۔
تتفصیلات کے مطابق معین آباد،عزیز نگر کا رہنے والا ندیم نامی ایک شخص،جس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے،اس نے نوبل ٹاکیز چوراہا پر لگائے گئے بی جے پی کے بیانر کو جلا دیا۔اس کے بعد وہاں کچھ لوگ جمع ہو گئے اور ندیم کو مارنے لگے۔مگر حبیب نگر پو لس اسٹیشن کا کا نسٹیبل ندیم کو ان لوگوں سے بچا کر پولس اسٹیشن منتقل کر دیا۔
کانسٹیبل اگر ندیم کو لوگوں سے نہیں بچاتا تو یہ چھوٹا سا واقعہ بڑے فساد میں تبدیل ہو سکتا تھا۔
DCPویسٹ زون سری سرینواس نے موقع پر پہنچ کر بھاری پولس انتطامات کئے، اور حالات کو قابو میں کیا۔پولس نے ندیم کو اسپتال میں داخل کر دیا،اور ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔