حیدرآباد ۔تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر پرگتی بھون میں آج نومنتخب مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن گدوال وجئے لکشمی ، ڈپٹی مئیر سری لتا ریڈی کے علاوہ ٹی آرایس پارٹی کے نومنتخب کارپوریٹرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں حیدرآباد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے علاوہ پارٹی کی ساکھ مزید بہتر بنانے پر زور دیا ۔
اس اجلاس میں میں وزیر داخلہ محمد محمود علی ،رکن راجیہ سبھا و سینئر پارٹی قائد کے کیشو راؤ، ارکان راجیہ سبھا سریش ریڈی ، جوگی پلی سنتوش کمار، ڈپٹی اسپیکر پدماراؤ گوڑ ، ریاستی وزراء تلسانی سرینواس یادو،اندرا کرن ریڈی کے علاوہ دیگر ارکان اسمبلی اور پارٹی قائدین شریک تھے۔
اس اجلاس سے اپنے خطاب میں کے سی آر نے نومنتخب مئیر ،ڈپٹی مئیر اور کارپوریٹرس کو ہدایت دی کہ وہ اپنی بہترین خدمات کے ذریعہ مِنی انڈیا کی حیثیت کے حامل حیدرآباد کی مزید ترقی کو یقینی بنائیں اوربین الاقوامی ، قومی سطح پر موجود اس کی موجودہ قابل فخرساکھ میں مزید اضافہ کریں ۔ نے نومنتخب مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن گدوال وجئے لکشمی ، ڈپٹی مئیر سری لتا ریڈی کے علاوہ ٹی آرایس پارٹی کے نومنتخب کارپوریٹرس کو مشورہ دیا کہ عوام کی جانب سے ان پر اعتماد کرکے کامیاب بنایا گیا ہے تو ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈویثرن کی عوامی توقعات کو پورا کرتے ہوئے سیاسی طورپر بھی اپنی پہچان بنائیں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ چھوٹی سی غلطی بھی انکی اور پارٹی کی بدنام کرسکتی ہے اس لیے وہ تمام تنازعات سے دور رہیں اور عوام کیلئے ہمیشہ دستیاب رہتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کریں اور ساتھ ہی متنازعہ اقدامات و بیانات سے خود کو دور رکھیں ۔
مشورہ دیا کہ وہ بلاء کسی مذہبی و ذات پات کی تفریق کہ تمام افراد کے مسائل کو یقینی بنائیں اور عوام کے ہر طبقے کے فرد کے احترام کو لازمی بنالیں ساتھ ہی عوامی مسائل کی سماعت کے مواقع پر نرم مزاجی اور خوش اخلاقی لازمی ہے۔قبل ازیں اپنے انتخاب کے بعد نومنتخب مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن گدوال وجئے لکشمی ، ڈپٹی مئیر سری لتا ریڈی کے علاوہ ٹی آرایس پارٹی کے نومنتخب کارپوریٹرس نے چیف منٹسر کے سی آر سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تشکر کیا ۔