Sunday, June 15, 2025
Homesliderمہربانی کرکے ہمارے گاوں مت آیئے۔گاوں والوں نے لگادی جھاڑیوں کی باڑ

مہربانی کرکے ہمارے گاوں مت آیئے۔گاوں والوں نے لگادی جھاڑیوں کی باڑ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں کورونا کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوتاجارہا ہے۔لاک ڈاون کے نفاذ کے موقع پر بعض دیہاتوں میں جھاڑیوں کی باڑ لگاتے ہوئے مواضعات کے باہر کے افراد کو آنے سے روکاگیا تھا لیکن لاک ڈاون میں نرمی کے بعد اس باڑ کو نکال دیاگیا تھا لیکن کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کے بعد بعض دیہاتوں میں اس طرح کی باڑ لگادی گئی۔

تلنگانہ کے جنگاوں ضلع کے پاسراگونڈا گاوں میں یہ باڑ لگادی گئی  اور کسی کو بھی اس گاوں میں آنے سے روکاجارہا ہے۔سرپنچ اشوک،نائب سرپنچ راجو نے کہا کہ قریبی مواضعات میں کورونا کے مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے پیش نظر اس طرح کی باڑ لگائی گئی ہے۔