Wednesday, April 23, 2025
Homesliderنیلامی میں سب سے مہنگے کھلاڑی کی دوڑ میں آئیر آگے

نیلامی میں سب سے مہنگے کھلاڑی کی دوڑ میں آئیر آگے

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلور۔ انڈین پریمیئر لیگ کی میگا نیلامی ہفتہ کو ہوگی جس میں شریاس ایر اور شاردول ٹھاکر جیسے کھلاڑیوں پر تمام فرنچائزز کی نظریں ہوں گی۔گجرات ٹائٹنز اور لکھنوسوپر جائنٹس کے شامل ہونے کے ساتھ دو روزہ نیلامی میں 227 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 590 کرکٹرز دس ٹیموں کی لیگ کے لیے بولی لگائیں گے۔اس سال دس سے زیادہ کرکٹرزکو 10کروڑ سے زیادہ کی بولیاں لگ سکتی ہیں اورکچھ 20 کروڑ تک بھی جا سکتے ہیں۔ائیر سب سے مہنگے ثابت ہو سکتے ہیں جبکہ شاردول اور ایشان کشن کو بھی اچھی بولی ملنے کی امید ہے۔

 اگر ان کے لیے فرنچائزز کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے تو قیمتیں بہت زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔ان کے علاوہ دیپک چہر اور یوزویندر چاہل کو بھی دس کروڑ سے زیادہ ملنے کی امید ہے۔مہندر سنگھ دھونی (چینائی سوپرکنگز)، ویراٹ کوہلی (رائل چیلنجرز بنگلور) اور روہت شرما (ممبئی انڈینز) کو اپنی ٹیموں نے برقرار رکھا ہے۔ ٹیموں کی نظریں مڈل آرڈر بیٹسمینوں،کلائی اسپنرز اور آل راونڈرز پر ہوں گی۔کے ایل راہول (17 کروڑ) برقرار رکھنے کی وجہ سے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ دہلی کیپٹلس کے سابق کپتان ائیر پنجاب کنگز (72 کروڑ پرس)، سن رائزرز حیدرآباد (68 کروڑ پرس) اور راجستھان رائلز (62 کروڑ پرس) جیسی ٹیموں کی پہلی پسند بن سکتے ہیں۔ان ٹیموں کو مڈل آرڈر میں گیم چینجر کھلاڑی کی ضرورت ہے۔دھونی کی ٹیم آزمائے ہوئے کھلاڑیوں پر بھروسہ کرے گی جبکہ پنجاب اور راجستھان جیسی ٹیمیں عادتاً باقی کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرنے پر اصرارکریں گی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے پاس ممبئی کے سابق رانجی اسٹار ابھیشیک نیئر ہیں جو سی ای او وینکی میسور کے سب سے بھروسے مند معاون ہیں اور نیلامی میں ان کا حصہ ہے۔ ان کی نظریں بھی آئیر پر ہوں گی۔ٹیم نے تاہم ایک ایسے کھلاڑی کو برقرار رکھ کر غلطی کی جو ورون چکرورتی جیسے فٹنس مسائل سے نمٹ رہا ہے کیونکہ اب اس کے پاس 48 کروڑ روپے کا پرس رہ گیا ہے۔ڈیوڈ وارنر غیر ملکی کھلاڑیوں میں فارم میں ہیں اور آسٹریلیائی اوپنر کو اچھی قیمت ملنے کی امید ہے۔ اوپنر ہونے کے علاوہ وہ کپتانی کے بھی دعویدار ہیں جنہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کو 2016 میں ٹرافی دلوائی ہے۔لکھنوسوپر جائنٹس ان پر شرط لگا سکتے ہیں۔ وارنر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی بھی اچھی مانگ متوقع ہے۔