Friday, April 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںنیوزی لینڈ دہشت حملہ میں حیدرآباد کا ایک اور نوجوان قادر شہید

نیوزی لینڈ دہشت حملہ میں حیدرآباد کا ایک اور نوجوان قادر شہید

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ 17مارچ۔ نیوزی لینڈ کی مسجد پر ہوئے دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والوں میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور فرد کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ نیوزی لینڈ میں ہندوستانی مشن نے حیدرآباد کے 25سالہ ایوی ایشن کے طالب علم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی نیوزی لینڈ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں اس حیدرآبادی نوجوان کا نام بھی شامل ہے ۔

اس نوجوان غذیرقادر کا تعلق نورخان بازار سے ہے جونیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ علاقہ کی مسجد النور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے گئے تھے ۔ وزیرخارجہ سشماسوراج کو کئے گئے ٹوئٹ میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن نے یہ بات بتائی۔نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کے انڈین سوشل اینڈ کلچرل کلب کے مطابق جس نے اپنے فیس بک پیج پر غذیر قادر کی تفصیلات بیان کی ،کہا کہ قادر ،ایوی ایشن کالج کے طالب علم تھے اور وہ کمرشیل پائلٹ بننا چاہتے تھے ۔ان کے والدین سعودی عرب میں رہتے ہیں جبکہ ان کے دادا ، دادی نورخان بازار میں ہی مقیم ہیں۔

اس واقعہ کے بعد سے ہی غذیر لاپتہ تھے تاہم آج صبح کی اولین ساعتوں میں ان کے خاندان کو ان کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی۔اس اطلاع کے ساتھ ہی ان کے بھائی جو پائلٹ ہیں، فوری طور پر نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگئے ۔اس واقعہ میں اب تک محمد عمران احمد (ضلع کریم نگرتلنگانہ )،فراز احسن(مہدی پٹنم ،حیدرآباد)اور غذیر قادر(نورخان بازار،حیدرآباد)شہید ہوگئے ہیں جبکہ ایک اور نوجوان احمد اقبال جہانگیر (عنبرپیٹ،حیدرآباد)گولی لگنے سے شدید زخمی ہیں ، وہ نیوزی لینڈ کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔