Monday, April 21, 2025
Homesliderنیوزی لینڈ میں بنگلہ دیش اپنی پہلی ٹسٹ کامیابی کے قریب

نیوزی لینڈ میں بنگلہ دیش اپنی پہلی ٹسٹ کامیابی کے قریب

- Advertisement -
- Advertisement -

ماؤنٹ مونگانوئی۔ بنگلہ دیش کے 27 سالہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عبادت حسین نے چوتھے دن دوسری اننگز میں چار وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو 147/5 تک محدود کردیا اور مہمانوں کو ایک بڑی فتح دلانے کی بنیاد رکھ دی ہے اور  منگل کو بے اوول میں افتتاحی ٹسٹ میں بنگلہ دیش ایک تاریخی کامیابی کے قریب ہے ۔نیوزی لینڈ کو صرف 17 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کے پورے ٹاپ آرڈر کا صفایا ہونے کے بعدبنگلہ دیش چہارشبنہ کو دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرنے کی امیدکر سکتا ہے۔

بنگلہ دیش401/6 پر دوبارہ آغاز کرتے ہوئے اپنے  مڈل آرڈر بیٹر یاسر علی اور مہدی حسن میراز نے اپنی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن ٹم ساؤتھی تیسری نئی گیند پر شراکت کو توڑا۔ یاسر علی 26 رنز بنا کر کائل جیمیسن کی گیند پر لیگ سائیڈ پر کیچ آؤٹ ہو گے، اس سے قبل تسکین (5) اور شرف الاسلام نے یکے بعد دیگرے آوٹ ہوئے ۔تسکین کو ساؤتھی کی دوسری گیند پر ایل بی ڈبلیو قراردیا گیا، جبکہ  شوریفل بائیں بازو کے ٹرینٹ بولٹ کی چوتھی وکٹ پر کلین بولڈ ہوئے۔

پہلی اننگز میں 130 رنز پیچھے رہنے کے بعدینگ اور ٹام لیتھم بنگلہ دیش کے حملے سے تین اوور کے امتحان سے بچ گئے، حالانکہ لیتھم کو دوسرے سیشن میں تسکین نے پہلے ہی آوٹ  کردیاجنہوں نے وقفے کے بعدایک تیز اسپیل جاری رکھا۔ لیتھم نے تسکین کی گیندپر آوٹ ہونے سے قبل 14 رنز بنائے۔پہلی اننگز میں ہیرو ثابت ہونے والے  ڈیون کونوے صرف 13  رنز ہی اسکور کرپائے ۔ینگ نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ینگ نے میچ میں دوسری مرتبہ نصف سنچری اسکور کی ۔ انہوں نے بے اوول میں اپنی آخری ٹسٹ اننگز کھیل  رہے راس ٹیلر کے ساتھ پچاس رنز کی شراکت بھی قائم کی۔ٹیلر اس وقت 37 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں

مختصر اسکور: نیوزی لینڈ 328 اور 63 اوورز میں 147/5 (ول ینگ 69، راس ٹیلر 37؛ عبادت حسین 4/39) ،بنگلہ دیش 176.2 اوورز میں 458 (محمود الحسن جوئے 78 ، داس 86، مہدی حسن میراز 47؛ ٹرینٹ بولٹ 4/85)۔