Monday, April 21, 2025
Homesliderنیوزی لینڈ نے ٹسٹ درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرلیا

نیوزی لینڈ نے ٹسٹ درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرلیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ماونٹ مونگانوئی۔ نیوزی لینڈ نے چہارشنبہ کو4.3 اوور باقی رہتے پاکستان کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 101 رنز سے جیت کر1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔نیوزی لینڈ اس کامیابی کے ساتھ آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں پہلے مقام پر پہنچ گیاہے ۔ پاکستان نے 373 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے تین وکٹ پر71 رن کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور دن کے اختتام سے قبل صرف 4.3 اوور پہلے ہی پاکستان کی اننگز 271 رنز پرڈھیرہوگئی۔نیوزی لینڈ کو پاکستان کی اننگز سمیٹنے میں آخر تک جدوجہد کرنی پڑی۔ فوادعالم نے یکطرفہ جدوجہد کرتے ہوئے 102 رن بنائے جبکہ مشیل سینٹنر نے آخری بیٹسمین نسیم شاہ کو اپنی ہی گیند پر آوٹ کرتے ہوئے پاکستان کی اننگز کا 123.3 اوور میں اختتام کیا۔نیوزی لینڈ اس کامیابی کے ساتھ آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے اب117 نشانات ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے پاس آسٹریلیا کے برابر116 نشانات تھے لیکن ہندسے کے بعد کی گنتی میں آسٹریلیا پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر تھا۔ آسٹریلیا کو میلبورن میں ہندوستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دی جس کا اسے درجہ بندی میں فائدہ ملا اور وہ پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔

پہلے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے431 رنز کے بڑے اسکور کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز 239 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز پانچ وکٹ پر180 رن پر ڈکلیئرکی اور پاکستان کے سامنے 373 رنزکا مشکل ہدف رکھا۔ پاکستان نے آخری دن شکست سے بچنے کی پوری کوشش کی لیکن آخری اوور میں اس کا چیلنج ختم ہوگیا۔

دن کے آغاز میں ہی نیوزی لینڈ کو اس وقت اہم کامیابی ملی جب سابق کپتان اظہر علی75 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔اس موقع پر فواد عالم کا ساتھ دینے کپتان محمد رضوان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر ذمے دارانہ انداز میں بیٹنگ کی لیکن ان کی کوشش بھی آخری اوورس میں ختم ہوگئی ۔