Wednesday, April 23, 2025
Homesliderنیوزی لینڈ کی ونڈے ٹیم کا اعلان ، میٹ ہنری کی واپسی

نیوزی لینڈ کی ونڈے ٹیم کا اعلان ، میٹ ہنری کی واپسی

- Advertisement -
- Advertisement -

 کرائسٹ چرچ۔ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 6 ستمبر سے کیرنز میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ونڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں فاسٹ بولر  میٹ ہنری پسلی کی تکلیف  سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔ ہنری کی شمولیت اسکواڈ میں واحد تبدیلی ہے، جس نے اس ہفتے کے شروع میں ویسٹ انڈیز میں نیوزی لینڈ کی پہلی ونڈے سیریز جیتی ہے ، اسپنر ایش سودھی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔سودھی کے انتخاب سے باہر ہونے کی وجہ سے مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل اسکواڈ میں اسپن بولنگ آل راؤنڈر کا کردار ادا کریں گے۔ بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری دو میچوں سے محروم ہونے کے بعد کین ولیمسن نے دوبارہ کپتانی شروع کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ تسمان کے اس پار جانے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ ولیمسن نے کہا یہ ہماری آسٹریلیا کے ساتھ ایک زبردست  رفاقت  ہے؛ یہ شائقین کے لیے ہمیشہ ایک بہت بڑا موقع ہوتا ہے، اور ٹیم واقعی اس کی منتظر ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آپ چیپل-ہیڈلی ٹرافی سیریز کو دیکھتے ہوئے اور عظیم مقابلوں  کو یاد کرتے ، اس لیے ایک اور باب کا حصہ بننا بہت خاص ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آسٹریلیا کو اس کے میدانوں میں ہرانا کتنا مشکل ہے اور ہم چیلنج کا انتظار کر رہے ہیں۔صحت یابی  کے بعد ہینری کی واپسی متوقع تھی کیونکہ زخمی ہونے  سے قبل فاسٹ بولر نے حال ہی میں یورپ کے دورے پر اچھا وقت گزارا۔ اس سال ونڈے میں 12 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر  2022 میں بلیک کیپس کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

6، 8 اور 11 ستمبر کو کھیلی جانے والی تین ونڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سوپر لیگ کا حصہ ہوگی۔ نیوزی لینڈ ونڈے اسکواڈ: کین ولیمسن (کپتان )، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم (وکٹ)، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم ساؤتھی