Monday, April 21, 2025
Homesliderنیوزی لینڈ کےکھلاڑی مالدیپ سے انگلینڈ روانہ ہوں گے

نیوزی لینڈ کےکھلاڑی مالدیپ سے انگلینڈ روانہ ہوں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

ویلنگٹن۔ آئی پی ایل کی معطلی کے بعد مالدیپ میں علیحدگی اختیار کرنے والے کپتان کین ولیمسن سمیت نیوزی لینڈ کے کرکٹرز آئندہ دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کے سلسلے میں رواں ہفتے کے آخر میں انگلینڈ روانہ ہوسکتے ہیں۔ ولیمسن ، مچل سینٹنر ، کِلی جیمسن ، اور فزیو ٹومی سمسیک اس وقت مالدیپ میں قرنطینہ مکمل کررہے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کا آغاز 2 جون کو ہونا ہے ، اس کے بعد ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل 18 جون کو ساؤتیمپٹن میں ہندوستان کے خلاف ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے عہدیدار  اسٹڈ نے ای ایس پی این کرک انفو کو دئے گے انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے ابھی تمام تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔میرے خیال میں  وہ اس وقت (15 ، 16 یا 17 مئی) کو ہم جس وقت روانہ ہوں گے اس وقت ساری تصویر واضح ہوجائے گی ۔ میری سمجھ بوجھ یہ ہے کہ انگلینڈ بورڈ ابھی بھی حتمی تفصیلات کے ذریعے کام کر رہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی بجائے  مالدیپ سے انگلینڈ روانہ ہونے کا  کیا مطلب ہے۔ مالدیپ کو برطانیہ کی حکومت  نے  ممنوع فہرست میں رکھا گیا ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ انگلینڈ میں اس ملک سے براہ راست پروازوں کی اجازت نہیں ہوگی اور وہاں سے آنے والے باشندوں کو 10 دن کے قرنطینہ  سے گزرنا پڑے گا۔

اسٹڈ نے یہ اشارہ بھی دیا کہ پی ایس آر کی معطلی کے بعد گھر جانے والے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ صرف ڈبلیو ٹی سی فائنل اور انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ کیلئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔ اسٹیڈ نے کہا  ہندوستان دو یا تین دن کے وقفہ کے بعد انگلینڈ روانہ ہوسکتاہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کے معطلی کے بعد ذہنی اور جسمانی آرام کو فوقیت دے رہے ہیں کیونکہ ان کا اصل مقصد ٹسٹ چمپئن شپ کا خطاب حاصل کرنا ہے ۔