کھٹمنڈو۔ نیپال کے پہاڑی مستانگ ضلع میں گر کر تباہ ہونے والے تارا ایئر کے طیارے کے ملبے سے اب تک 16 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ حکام نے پیر کوتفصیلات جاری کی ہے ۔تارا ایئر کا ٹوئن اوٹر 9N-AET’ طیارہ اتوار کی صبح پوکھارا سےپرواز کے فوراً بعد نیپال کے پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہو گیا تھا۔ کینیڈین ساختہ طیارے میں جملہ 22 افراد سوار تھے جن میں چار ہندوستانی، دو جرمن اور 13 نیپالی شہری تھے۔ طیارہ پوکھرا سے وسطی نیپال کے مشہور سیاحتی شہر جومسوم جا رہا تھا۔نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (کایان) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کو مستنگ ضلع میں طیارے کے ملبے سے 16 لاشیں نکالی گئیں۔
جائے حادثہ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق 16 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور ان کی شناخت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔کایاننے اطلاع دی ہے کہ طیارہ مستونگ ضلع میں 14,500 فٹ کی بلندی پر گر کر تباہ ہوا۔مائی ریپبلک اخبار کی رپورٹ کے مطابق اندا سنگھ، جو کہ سڑک کی رکاوٹوں کو صاف کرنے کے لیے علاقے میں پہنچے، انہوں نے دیکھا کہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔اخبار نے سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاطیارے میں سوار تمام لوگ مردہ پائے گئے ہیں۔ لاشیں شناخت کی حالات میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طیارے میں آگ نہیں لگی۔ طیارہ ممکنہ طور پر چٹان سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق نیپال آرمی، ایئر ڈائنسٹی، کیلاش ہیلی کاپٹر، فش ٹیل ایئر ہیلی کاپٹر اور دیگر ریسکیو اہلکاروں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر تعینات کر دی گئی ہیں۔ فشٹیل ایئر کا این اے جے آر9 ہیلی کاپٹر سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچا اور اس نے تصدیق کی کہ طیارہ پیر کی صبح 8.10 بجے گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ایئر لائن کی طرف سے جاری کردہ مسافروں کی فہرست کے مطابق، ہوائی جہاز میں موجود ہندوستانیوں کی شناخت اشوک کمار ترپاٹھی، ان کی اہلیہ ویبھاوی بنڈیکر ترپاٹھی اور بچوں دھنوش ترپاٹھی اور ریتیکا ترپاٹھی کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ خاندان مہاراشٹر کے تھانے سے ہے۔نیپال کی فوج نے پیر کو کہا کہ طیارے کا ملبہ لاپتہ ہونے کے تقریباً 20 گھنٹے بعد ملا ہے۔اس سے قبل فوج کے ترجمان بریگیڈیئر نارائن سلوال نے ٹویٹ کیا فوجیوں اور امدادی کارکنوں نے جائے حادثہ کا پتہ لگا لیا ہے۔ اس سے متعلق تفصیلی معلومات جلد ہی شائع کی جائیں گی۔
نیپال طیارہ حادثہ ، 16 نعشیں برآمد ، تلاش ہنوز جاری
- Advertisement -
- Advertisement -