Sunday, June 8, 2025
Homesliderوائرل ویڈیو سے بی جے پی اور آر ایس ایس کی بدعنوانی...

وائرل ویڈیو سے بی جے پی اور آر ایس ایس کی بدعنوانی بے نقاب : کانگریس

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔کانگریس کے بموجب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اورراشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) بدعنوانی میں گہرائی تک ڈوبی ہوئی ہے اور راجستھان میں وائرل ویڈیو نے اس بدعنوانی کو بے نقاب کردیا ، جس نے اس بدعنوانی کے سلسلے میں خود اعتراف کیا ہے ۔اس سلسلے میں اینٹی کرپشن بیورو نے ایف آئی آر درج کی ہے ۔

کانگریس ترجمان پاون کھیرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ10 جون کومنظر عام پر آنے والی اس ویڈیو میں آر ایس ایس کے رہنما کسی کمپنی کے ملازم سے10 فیصد رشوت لینے کے لئے بات چیت کررہے ہیں۔ ویڈیو میں ریکارڈکی گئی گفتگو سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس معاملے میں کمیشن طلب کیا جارہا ہے ۔انہوں نے مزیدکہ بدعنوانی کے اس معاملے میں بی جے پی کے معطل جے پور میئرکے شوہر سومیاگجراور بی جے پی رہنما راجارام بھی شامل ہیں۔ میئر سومیاگجرکو بدعنوانی میں ملوث ہونے پر عہدے سے معطل کردیاگیا تھا۔

کھیڑا نے کہا کہ اس بدعنوانی کے نظام میں آرایس ایس کے راجستھان چیف نمبارام بھی ملوث ہیں۔ وہ پانچ کروڑ روپے کے کمیشن میں ہوئے معاہدہ کی رقم کا ٹکڑوں میں ادائیگی کرنے کے لئے راجا رام کو سمجھانے کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اطلاع ملی ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راجستھان انسداد بدعنوانی بیورو نے اس پورے معاملے میں ازخود نوٹس لے کر ایف آئی آردرج کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا ہےکہ بی جے پی ، آر ایس ایس کی یہ صورت حال اس راجستھان کی ہے جہاں بی جے پی اقتدار میں نہیں ہے ۔ جہاں بی جے پی اقتدار میں ہوگی وہاں بدعنوانی کس قدر ہے ، یہ اندازہ اس ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے ۔