Saturday, June 29, 2024
Homesliderواریسو کی تیسرے جھلک ، عوام کو ہٹ فلم کا انتظار

واریسو کی تیسرے جھلک ، عوام کو ہٹ فلم کا انتظار

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی ۔ ہدایت کار ومشی پیڈیپلی کی فلم واریسوجس میں اداکار وجے اور رشمیکا مندنا مرکزی کردار میں ہیں اس کا تیسرا روپ اب سامنے آ گیا ہے۔فلم کو پروڈیوس کرنے والے پروڈکشن ہاؤس سری وینکٹیشورا کریشنز نے فلم کا تیسرا لک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھلاپاتھی نے واریسو تھرڈ لک کے انداز میں سائن آف کیا۔تیسرے انداز میں وجے موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے  اورگہری سوچ میں ڈوبا ہوا ہے۔ فلم کے تینوں روپ اور ٹائٹل 21 اور 22 جون کو وجے کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر ریلیز کیے گئے ہیں۔

جہاں اداکار کی سالگرہ کی تقریبات کو شروع کرنے کے لیے فلم کا پہلی جھلک اور ٹائٹل منگل کی شام کو جاری کیا گیا، دوسری اور تیسری شکل بالترتیب چہارشبنہ کی صبح اور شام کو جاری کی گئی۔دو لسانی فلم  جو وجے کی 66 ویں فلم ہے، کی ہدایت کاری ومشی پیڈیپلی کررہے ہیں اور اس کی شریک ہدایت کاری رامبابو کونگارپی کر رہے ہیں۔تھمن کی موسیقی، کارتک پلانی کی سنیماٹوگرافی اور نیشنل ایوارڈ یافتہ ایڈیٹر کے ایل پروین کی ایڈیٹنگ والی اس فلم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ اہم ہے کہ وجے کی گزشتہ فلم بیسٹ جس سے عوام کو کافی توقعات تھی لیکن وہ بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔بیسٹ کے ناکام ہونے کی ایک  اہم وجہ اس فلم کو کے جی ایف 2 سے ساتھ ریلیز کرنا اور فلم کی کہانی کو وہی گھسی پٹی ڈرامہ پر تیار کرنا تھا ۔بیسٹ فلم میں منفی کرداروں کو مسلم شکل میں پیش کیا گیا تھا جس پر اعتراض کرتے ہوئے مسلم ممالک میں اس پر پابندی عائد کی گئی تھی جس سے بھی فلم کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔ایک جانب جہاں بیسٹ فلم بری طرح ناکام ہوئی تو دوسری جانب اس کا ایک گیت ‘‘ حبیبی ’’ کا فی مقبول ہوا ہے جو آج بھی سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے ۔