Saturday, June 7, 2025
Homesliderواشنگٹن سندرکورونا سے متاثر،ونڈے سیریز میں شرکت پرسوالیہ نشان

واشنگٹن سندرکورونا سے متاثر،ونڈے سیریز میں شرکت پرسوالیہ نشان

- Advertisement -
- Advertisement -

چنیائی۔ ہندوستان کے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کا کوویڈ 19 کا ٹسٹ مثبت آیا ہے اور اب جنوبی افریقہ کے خلاف 19 جنوری کو شروع ہونے والی تین میچوں کی ونڈے سیریز میں ان کی شرکت غیر یقینی ہوگئی  ہے۔ہندوستان کے 22 سالہ اسپنر کو ونڈے اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ساتھ ممبئی سے کیپ ٹاؤن جانا تھا لیکن اس بات کی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ آیا وہ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں دوسروں کے ساتھ شامل ہوئے ہیں یا نہیں۔

اگر واشنگٹن دیگر منتخب کھلاڑیوں کے ساتھ چارٹرڈ فلائٹ میں سفر نہیں کرتے ہیں تو بی سی سی آئی انہیں بعد کی تاریخ میں انفرادی طور پر جنوبی افریقہ لے جا سکتا ہے۔ تاہم اس وقت امکانات بہت کم ہیں۔ سندرکا کچھ دن پہلے معائنہ کیا گیا  تھا اور رپورٹ مثبت آئی ہے اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اسکواڈ کے ساتھ سفرنہیں کریں گے۔ ایک عہدیدار نے منگل کو کریک بز کو تصدیق کی اور کہا کہ سندر اب ہندوستانی ونڈے ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کا دورہ نہیں کریں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سندر زخمی ہونے کی وجہ سے تقریباً 10 ماہ سے  ٹیم سے باہر ہیں۔ کرکٹر جو آخری بار مارچ 2021 میں ہندوستان کے لیے کھیلے  تھے اور زخموں سے حال ہی میں صحت یاب ہوئے  تھے اور وجے ہزارے ٹرافی کے لیے تمل ناڈو کے اسکواڈ کا حصہ تھے جس میں انہوں نے کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے ان کی ونڈے ٹیم میں واپسی ہوئی۔

تاہم کووڈ انفیکشن کی وجہ سے ان کی بین الاقوامی  کرکٹ میں واپسی عارضی طورپرتاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔روہت شرما کی غیر موجودگی میں کے ایل راہول کی قیادت میں ونڈے اسکواڈ میں آر اشون اور یوزویندر چہل دو دیگر اسپنر ہیں۔19 جنوری کو پارل میں سیریز کے پہلے ونڈے کے بعد ہندوستان دوسرا میچ 21 جنوری کو پارل میں ہی کھیلے گا اور 23 جنوری کو کیپ ٹاؤن کے نیولینڈزاسٹیڈیم میں تیسرے ونڈے کے ساتھ چھ میچوں کے دورے کا آغاز کرے گا۔