Saturday, June 7, 2025
Homeٹرینڈنگواٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام اب ایک ساتھ استعمال کرنا...

واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام اب ایک ساتھ استعمال کرنا ممکن

- Advertisement -
- Advertisement -

نیو یارک ۔ فیس پر لاگ ان رہنے کے ساتھ واٹس ایپ اورانسٹا گرام استعمال کرنا ممکن ہو گیا۔ سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کے ابتدائی کام کو مکمل کر لیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ فیس بک، واٹس ایپ اورانسٹاگرام کو ضم کرنے کا ابتدائی مرحلہ 2019ءکے آخر یا پھر 2020ءتک مکمل کرلیا جائے گا۔کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ نئے فیچرز کے تحت تمام صارفین ایک ہی ایپ پر رہتے ہوئے ہر جگہ اپنا مواد شائع کرنے سمیت ہر ایپ اور ویب سائٹ کے دوستوں کے ساتھ گفتگو کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

بعد ازاں رواں برس جون میں کمپنی نے اس نئے فیچر کو محدود پیمانے پر آزمانے کا کام بھی شروع کیا ۔ جون 2019ءمیں خبر سامنے آئی تھی کہ کمپنی نے امریکہ اور یورپ کے کچھ صارفین کو واٹس ایپ اسٹیٹس کو اپنے انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے اور اس پر آزمائشی کام شروع کردیا گیا۔اب خبر آئی ہے فیس بک نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کے ابتدائی کام کو مکمل کر لیا ہے اور جلد ہی کمپنی نئے فیچر کو متعارف کروادے گی۔ فیس بک سے منسلک تین عہدیداروں نے کہا ہے کہ کمپنی نے فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کی سہولت پر ابتدائی کام مکمل کرلیا۔

عہدیداروں کے بموجب ابتدائی کام مکمل ہونے کے بعد جلد ہی واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر صارفین کو ان ہی ایپس پر رہتے ہوئے فیس بک استعمال کرنے کا فیچر دکھائی دینے لگے گا۔اسی طرح فیس بک پر بھی صارفین کو وہی رہتے ہوئے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو استعمال کرنے کا فیچر دکھائی دے گا۔ یہ سہولت واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک پر آئیکان کی شکل میں نظر آئے گا اور اس سہولت کو انسٹاگرام فرم فیس بک اور واٹس ایپ فرم فیس بک کا نام دیا جائے گا۔ان سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے صارفین فیس بک پر رہتے ہوئے واٹس ایپ کے صارفین سے رابطہ کرنے سمیت ان کے ساتھ مواد کی شائع کر سکیں گے۔ اسی طرح صارفین واٹس ایپ پر رہتے ہوئے فیس بک کو استعمال کرسکیں گے۔ اس وقت فیس بک کو استعمال کرتے وقت صارفین کو واٹس ایپ بندکرنا پڑتا ہے اور انسٹاگرام پر جانے کے لیے انہیں فیس بک کو بھی خیرباد کہنا پڑتا ہے۔تاہم نئے فیچر آنے کے بعد صارفین فیس بک پر رہتے ہوئے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک ساتھ استعمال کرسکیں گے۔ جب کہ واٹس ایپ پر رہتے ہوئے فیس بک کو استعمال کرسکیں گے۔  یہ ہنوز معلوم نہیں ہوسکا کہ واٹس ایپ پر رہتے ہوئے صارفین انسٹاگرام بھی استعمال کرسکیں گے یا نہیں۔

 خیال کیا جا رہا ہے کہ فیس بک انتطامیہ ان نئے فیچرز کو آئندہ چند ہفتوں میں شامل کرنے کے بعد اس کی آزمائش شروع کردے گا۔ ابتدائی طور پر اس فیچر کو امریکی و یورپی صارفین میں آزمائے جانے کا امکان ہے جس کے بعد اس فیچر کو ایشیا میں آزمایا جائے گا اور ممکنہ طور پر رواں برس کے اختتام یا پھر نئے سال کے آغاز پر اس فیچر کو مکمل طور پر متعارف کروایا جائے گا۔یاد رہے کہ اس وقت ہندوستانی چند صارفین کو واٹس ایپ کے اسٹیٹس کو فیس بک پر شائع کرنی کی سہولت دستیاب ہے۔