Friday, April 19, 2024
Homesliderواٹس ایپ پر ٹیکہ کے لئے اپنے نام درج کرنے کی سہولت

واٹس ایپ پر ٹیکہ کے لئے اپنے نام درج کرنے کی سہولت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔رابطوں کےلئے سب سے مقبول عام ذریعہ واٹس ایپ کے ذریعہ آج تقریباً ہر کام انجام دیا جارہا اور خاص کر کورونا بحران کے دوران  تو واٹس ایپ کسی نعمت سے کام ثابت نہیں ہوا ہے نیز خانگی اور حکومتی اداروں نے بھی اس ایپ کا کافی استعمال کیا ہے اور اب کورونا کے خلاف ٹیکہ اندازی کےلئے بھی واٹس ایپ کو استعمال کیا جانے لگا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ہندوستان  میں ٹیکہ اندازی مہم میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واٹس اپ کے ذریعہ  بھی کورونا ٹیکہ کی بکنگ کروانے کی سہولت فراہم کی ہے ۔

ہندوستان  کے بیشتر شہریوں کے پاس اسمارٹ فونس موجود ہے جس میں واٹس اپ کا استعمال عام بات ہے ۔ مرکزی حکومت نے اب عوام کو واٹس اپ کے ذریعہ ٹیکہ کے لیے سلاٹ بک کرنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ مرکزی وزیر صحت نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے ۔ اس سہولت کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام اب چند سکنڈس میں اپنے لئے  کورونا ٹیکہ کا سلاٹ بک کرسکتے ہیں ۔ اپنے وقت اور مقام کا تعین کرنے کے لیے عوام پہلے کورونا ہیلپ ڈسک نمبر 9013151515 کو اپنے رابطوں کی فہرست میں محفوظ کرلیں ۔ اس کے بعد واٹس اپ میں اس نمبر پر سلاٹ بک کرنے کے لیے پیغام  روانہ کریں ۔

 فوری آپ کے فون نمبر کو 6 عدد پر مشتمل او ٹی پی آئے گا وہ او ٹی پی انٹر کرتے ہوئے نمبر کی تصدیق  کرلی جائے گی ۔ اس کے بعد تاریخ ، مقام  ، پن کوڈ ، ٹیکہ کی قسم کے علاوہ دوسری تفصیلات درج کریں ۔ خانہ پری کی تکمیل کے بعد تصدیق کرنے کی صورت میں آپ کا سلاٹ بک ہوجائے گا ۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے اپ کو ویکسین سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کی بھی واٹس اپ میں سہولت فراہم کی ہے ۔ اس کے لیے آپ کو واٹس اپ پر  پر ڈاؤن لوڈ سرٹیفیکٹ میسیج کرنا ہوگا اس کے بعد اگر او ٹی پی اور نام کی تصدیق ہوگئی تو آپ کے ٹیکہ کی سند ڈاؤن لوڈ ہوجائے گی۔