نئی دہلی : مفرور شراب فروش وجئے مالیا نے انفورسمینٹ ڈائر یکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ ان کی جائیدادیں ضبط کئے جانے سے روکنے کے لئے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ہندوستان میں 9,000کروڑ روپئے کے بینک قرضوں کو ادا نہ کرکے مالیا فرار ہوگئے تھے۔اور اسوقت انہیں برطانیہ میں حوالگی کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عدالت کی جانب سے پیر کو مالیا کی اپیل پر سماعت کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق،وجئے مالیا نے ای ڈی کے دائرہ اختیار کو کہ وہ مفرور معاشی مجرم (ایف ای او) ایکٹ 2018کے تحت ان کی تمام جائیدادیں ضبط کریں۔کوچیلنج کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے بہت سی جائیدادیں 1919میں حاصل کی گئی ہیں،اور ان کا بینک قرضوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ممبئی ہائی کورٹ نے گیارہ جولائی کو مالیا کی جائیدادیں ضبط کرنے کے سلسلہ میں خصوصی عدالت میں کاروائی روکنے سے انکار کر دیا تھا۔اسخصوصی عدالت نے مالیا کو مفرور معا شی مجرم قرار دیا تھا، اور پھر منی لانڈرنگ کی روک تھا م (پی ایم ایل اے) سے متعلق مقدمات میں اس کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی تھی۔