Wednesday, April 23, 2025
Homeاسپورٹسودیا بالن،اندرا گاندھی کے کردار میں

ودیا بالن،اندرا گاندھی کے کردار میں

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔  بالی ووڈ کی مشہور اداکار ودیا بالن ہندوستان کی سابق وزیر اعظم انجہانی اندرا گاندھی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کردار سے مکمل انصاف کے لئے سخت محنت کررہی ہیں۔

بالی ووڈ میں ان دنوں بایو پک (زندگیوں پر) فلمیں بنانے کا چلن زوروں پر ہے ۔ ودیا بالن بھی ان دنوں اندرا گاندھی کی بایوپک پربننے والی ایک ویب سیریز میں کام کرنے کے لئے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ودیا بالن اس پروجیکٹ کے لئے سخت محنت کررہی ہیں۔اس کے علاوہ وہ کسی اور پروجیکٹ کے ساتھ نہیں جڑ رہی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ودیا اس ویب سیریز کے ساتھ ایک پروڈیوسر کے طورپر ایک نئی شروعات کررہی ہے ۔ یہ سیریز ساگریکا گھوش کی کتاب اندرا انڈیازموسٹ پاورفل وومن پر مبنی ہے۔ ودیا اس سلسلے میں کافی فکر مند ہیںکیونکہ وہ اندرا گاندھی کا کردارکافی وقت سے ادا کرنا چاہتی تھیں۔ ویب سیریز کے لئے ودیا ٹیم سے روزملاقات کررہی ہیں۔ وہ اس پورے عمل حصہ ہیں اور اس سیریز کے لئے کافی وقت بھی دے رہی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ سیریز معیاری ہو۔ودیابالن فلم مشن منگل میں بھی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں اکشے کمار تاپسی پنو ، سوناکشی سنہا بھی اہم رول میں ہیں جبکہ جگن شکتی فلم کی ہدایت کررہے ہیں۔