Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگورلڈ یونیورسٹی آف ڈیزائن کے انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلوں کا اعلان

ورلڈ یونیورسٹی آف ڈیزائن کے انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلوں کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اختراعی اور نئے نئے ڈیزائن مارکیٹ کی مانگ ہے اسی کے پیش نظر ورلڈ یونیورسٹی آف ڈیزائن نے انڈرگریجویٹ کورسز شعبے ڈیزائن میں متعارف کئے ہیں ،جن میں بارہویں جماعت میں کامیاب طلباء داخلے کے اہل ہونگے۔ ورلڈ یونیورسٹی آف ڈیزائن نے شعبہ ڈیزائن میں جو انڈرگریجویٹ کورس متعارف کیے ہیں ان میں ٹرانسپورٹیشن ڈیزائن ،انیمیشن اینڈ گیم ڈیزائن ،فلم این ویڈیو ڈیزائن اور ڈیزائن مینیجمنٹ قابل ذکر ہیں ۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کی جانب سے 24 سے زائد ایسے پروگرام بھی متعارف کیے گئے ہیں جو کہ ڈیزائن انڈسٹری میں طلباء کو ایک بہترین اور تابناک مستقبل فراہم کرنے کے لیے کلیدی رول ادا کر سکتے ہیں۔

آج خاص کرکے گیم فلم آرٹ ایجوکیشن  ، فیشن آرٹس ، انیمیشن اینڈ گیمز، ڈیجیٹل ڈیزائنگ قابل ذکر ہیں ان میں مختلف کورسز فراہم کیے گئے ہیں ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ورلڈ یونیورسٹی آف ڈیزائن کے وائس چانسلر ڈاکٹر سنجے گپتا نے کہا کہ ہر طالب علم ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اور ہر طالب علم میں اختراعی صلاحیت ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے لہذا ہر طالب علم کی منفرد اور مختلف صلاحیتوں کے اعتبار سے اسے متعدد کورسز میں داخلے کی تمام تر سہولیات یونیورسٹی نے فراہم کی ہے ۔ بارہویں جماعت کے کامیاب طلباء اپنی صلاحیتوں ،دلچسپی اور رجحانات کے پیش نظر ڈیزائن کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ باضابطہ تعلیمی اسناد کے ذریعے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے صرف ایک شعبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہاں ٹرانسپورٹیشن ڈیزائن کی بات کریں تو اس شعبے میں آٹوموبائل ،موٹرسائیکل ،ایئرکرافٹ ،راکٹ اور بڑی گاڑیوں کے ڈیزائن کی دنیا طالب علموں کا انتظار کر رہی ہے ۔ اسی طرح فیشن آرٹ کا تذکرہ کریں تو دنیا بھر میں کئی ایسی کمپنیاں موجود ہیں جو ملبوسات کے علاوہ ، رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبے میں اپنے منفرد ڈیزائن فراہم کرتی ہیں ، ان کی دنیا کافی بڑی ہے اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نئے ڈیزائن کی قدر و قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ورلڈ یونیورسٹی آف ڈیزائن کے 8 مختلف شعبوں میں داخلے اور دیگر تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://worlduniversityofdesign.ac.in/index.php ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔