Sunday, June 8, 2025
Homesliderورک فرام ہوم، ڈیجیٹل پلیٹ فارم ملازمین کے لئے قوانین بنائے پرغور

ورک فرام ہوم، ڈیجیٹل پلیٹ فارم ملازمین کے لئے قوانین بنائے پرغور

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ۔ہندوستان کے دارالحکومت دہلی نے کورونا دور میں پیدا ہونے والے نئے حالات کی وجہ سے گھر سے کام کرنے والے پیشہ ور افراد اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے کام کے لئے قوانین بنانے پر غورکر رہی ہے تاکہ ایسے مہمانوں کا استحصال نہ ہوسکے ۔

مرکزی لیبر اور روزگار کے وزیر بھوپندر یادو نے یہاں میڈیا نمائندوںسے کہا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ پیشہ ورافراد جنہیں ان کے آجروں نے گھر سے کام کرنے کی اجازت دی ہے ان سے 15 سے 16 گھنٹے کام لیا جارہا ہے ۔ اس سے ملازمین کی خاندانی زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ حکومت کو اس حوالے سے مختلف شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس لیے گھر سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے کام سے متعلق قوانین بنانے پر غورکیا جا رہا ہے ۔

 یادو نے کہا ہے کہ کووڈ کے دور میں ایک اور قسم کا مزدور طبقہ سامنے آیا ہے ۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرکام کرنے والے کارکن ہیں۔ اولا ، اوبر ٹیکسی سروسز ، زومیٹو وغیرہ جیسی خدمات میں کام کرنے والے مزدوروں کے اس طبقے کے استحصال کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ حکومت ان کی خدمات کے حالات کو ٹھیک کرنے اور انہیں سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پورے ملک میں لیبرکورٹس کے قیام کے لیے کام کر رہی ہے ۔ چونکہ آئین میں لیبر کنکرنٹ لسٹ کا موضوع ہے اس لئے لیبرکورٹس ریاستوں کی رضامندی سے مشاورت کے بعد قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت نے غیر منظم شعبوں میں مزدوروں کی رجسٹریشن کے لیے ایک ای شرم پورٹل بنایا ہے جس پر اب تک تقریبا دوکروڑ20 لاکھ ملازمین نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ ایسے ملازمین کی جملہ تعداد تقریبا38 کروڑ ہے ۔