Wednesday, April 23, 2025
Homesliderوزیراعلی فوری عثمانیہ اسپتال کا دورہ کریں:صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی...

وزیراعلی فوری عثمانیہ اسپتال کا دورہ کریں:صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے

- Advertisement -
- Advertisement -

  حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے الزام لگایا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں مناسب سہولیات نہیں ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ایک طرف کورونا کی وجہ سے ان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے تو دوسری طرف یہ لوگ عثمانیہ اسپتال میں سیوریج کے سنگین مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔بنڈی سنجے نے آج عثمانیہ اسپتال کا پارٹی لیڈر رامچندرراو اوردوسروں کے ساتھ معائنہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی وزرا اور عوامی نمائندے سرکاری اسپتالوں میں کم سہولیات کے بارے میں اظہار خیال نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسپتالوں کی خستہ حالی پر توجہ مرکوز نہیں کررہے ہیں جس طرح وہ بیشتر پروجیکٹس پر توجہ دے رہے ہیں۔حکومت کارپوریٹ اسپتالوں میں لوگوں کو لوٹ لئے جانے کے واقعات کوروکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔سنجے نے کہا کہ انہوں نے حکومت سے خواہش کی تھی کہ وہ کورونا کے علاج کو آروگیہ شری کے تحت لائے تاہم حکومت نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔انہوں نے ریمارک کیاکہ عثمانیہ اسپتال گرنے کے قریب ہے۔انہوں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسپتال کا فوری طورپر معائنہ کریں اور اس کے ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز کریں۔